ہنزہ (اجلال حسین) رواں سال کی برفباری ہیڈ کواٹر علی آباد کالج چوک تا نالہ سرکاری و غیرسر کاری املاک خطرے میں ، بروقت اقدامات نہ کی گئی تو جانی و مالی نقصان ہو نے کا خدشہ ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد کالج چوک تا نالہ(موسے سونگ)جو کہ قدیمی سیلابی راستہ تھا کئی سال قبل مقامی افراد نے سیلابی راستے کوبندھ کے زریعے تبدیل کرتے ہوئے علی آباد میں ہی واقع غوونژ ہر نزد PSOپمپ کیا ہیں جس کے بعد گزشتہ کئی سالوں سے سیلابی ریلہ اُسی نالے سے گزر رہا ہیں ، تاہم گزشتہ تین ماہ میں ہونے والی ریکارڈ برفباری غوونژ ہر میں زیادہ ہی ہو چکی ہیں تاہم کئی سال قبل کی جانے والی حفاظتی بند ھ مکمل طور پر کمزور ہو چکاہیں ۔ گزشتہ اور رواں سال ضلع ہنزہ میں ہونے والی ریکارڈ برفباری کی وجہ سے نالے سے انے والی سیلابی ریلہ کالج روڈ (موسے سونگ) سے گزرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہیں۔ اللہ خیر کریں سیلابی ریلہ بند ھ کو توڑ کر اپنی پرانی راستہ اختیار کرنے کی صورت میں ہزاروں کنال زمین اور درختاں کے علاوہ کالج روڈ پر تعمیر درجنوں گھرانے مارکیٹیں ، گورنمنٹ بوائز کالج ، گرلز سکول علی آباد ، دفتر ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر کالج چوک کے کے ایچ پر واقع کئی دکانیں اور آبادی کے علاوہ زیر تعمیر ہنزہ سول اور سیشن کورٹ کمپلکس بھی زد میں انے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہیں۔ کالج چوک اور آس پاس میں رہائشی سینکڑوں مکینوں کے علاوہ نمبردارن و عمائدین علی آباد نے ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قبل از وقت غوونژ نالے میں تعمیر سابقہ حفا ظتی بندھ کو ازسرنوتعمیر کرتے ہوئے مضبوط کرنے کی ضرورت ہو چکی ہیں چونکہ یہاں پر نہ صرف عوام متاثر ہونے والے ہیں بلکہ کئی سرکاری املاک ، ہزاروں کنال زرعی اراضی اور درختاں کے علاوہ جانی نقصان بھی ہونے کا خدشہ ہو چکا ہیں اسلئے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہیں۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ