ہنزہ نیوز اردو

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں:رانی عتیقہ غضنفر

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

  گلگت   19 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز( پ ر)گلگت۔ ممبر قانون سا زاسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ گلگت بلتستان بلتستان کے باسیوں کے طرز زندگی کو بہترین بنایا جاسکے۔ رانی عتیقہ غضنفر نے کے درخواست پر وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ سیپ سکولوں کے اساتذہ کے مسلئے کو حل کرنے کے لئے وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت مل کر جلد اس کا حل تلاش کریگی اور سینکڑوں اساتذہ کو مستقل ملازمتوں پر بہت جلد تعینات کیا جائے گا ۔ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے سیپ سکولوں کے اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ عوام کی آواز وزیر اعظم پاکستان تک پہنچانا میرا فرض ہے۔رانی عتیقہ غضنفر نے قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کو شروع کرانے کے احکامات پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہنزہ کی تعمیر و ترقی میں قراقرم یونیورسٹی کا بہت بڑا کردار ہوگا ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ