ہنزہ نیوز اردو

دینار خان امیدوار برائے ضمنی انتخابات حلقہ ۶ ہنزہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) دینار خان امیدوار برائے ضمنی انتخابات حلقہ ۶ ہنزہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ضلع کونسل ہنزہ، میونسپل کمیٹی، ایل۔جی۔ اینڈ آر ۔ڈی اور سول سپلائی میں ہونے والے یکطرفہ خللاف میرٹ تقرریوں کو میرٹ اور شفافیت کا قتل قرار دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی اس کرپشن اور اقربہ پروری نے گڈ گورننس اور میرٹ کی بالا دستی اور کرپشن کے خاتمے کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے اور وزیر اعلی کے ان اعلانات کو کہ نئے اضلاع میں سینکڑوں نئے اسامیوں پرمیرٹ پر بھرتیاں کئی جائیں گی، کو ٹوپی ڈرامہ قرار دیا ۔ انہوں نے مذید کہا کہ اگر وزیر اعلی میں ہمت ہے تو سیکریٹری بلدیات جو ایک با اثر شخص ہے کو معطل کرکے اسکے خلاف کاروائی کرے جو اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی کام کے ذمہ دار ہے۔ مذکورہ سیکریٹری نے دوسرے اضلاع میں بھی میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور انکا حق چھین لیا ہے اور کرپشن کی نئی تاریخ لکھ دی ہے۔ ایسے شخص کے ہوتے ہوئے میرٹ اور گڈ گورننس کی بات کرنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔ دینار خان کا کہنا ہے کہ ہنزہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ تاریخ کی بد ترین نا انصافی ہوئی ہے ایسے میں گورنر گلگت بلتستان اور رانی عتیقہ صاحبہ کیوں خاموش ہیں؟ نئے اسکیموں کے جعلی اعلانات اور افتتاح کرنے سے پہلے وہ عوام کو انکا جائز حقوق کیوں نہیں دلواتے؟ عوام ہنزہ کیساتھ انتہائی زیادتی ہوئی ہے اور انکے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ ایسے میں ان نمائیندوں کی خاموشی عوام کیساتھ بڑی غداری ہے۔ دینار خان نے مطالبہ کیا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ان خلاف میرٹ اور اقربہ پروری پر مبنی تقرریوں کو فی الفور منسوخ کرے اور سیکریٹری بلدیات کے خلاف سخت ایکشن لے کیونکہ وہ (چیف سیکریٹری)تمام حکومتی محکموں کا سربراہ اعلی ہے اور میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا انکی اولین ذمہ داری ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر