ہنزہ نیوز اردو

دیدار حسین کے ساتھ پیش آنے والا دردناک واقع میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

غذر (ابد ثیر):انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی نے تشنلوٹ اشکومن میں قتل ہونے والے ساتویں جماعت کے طالب علم کے گھر پر فاتحہ خوانی کی اور ورثاء سے تعزیت کی اس موقع پر دیدار حسین کے والد اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیدار حسین کے ساتھ پیش آنے والا دردناک واقع میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے آٹھ ملزمان کو انسداد دھشت گردی کے عدالت سے 23 فروری تک ریمانڈ لیا گیا ہے آٹھ میں سے چار ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ورثاء کی جانب بعد میں نامز د کرنے والے دو ملزمان فاروق کو چلاس سے اور عبدالمنان گاہکوچ سے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے جن کو اج انسداد دھشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے ان کا بھی ریمانڈ لیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے اس واقع میں ملوث ملزمان کو جلد کفر دار تک پہنچانے کے ایک قابل اے آئی جی کی سربراہی میں جی آئی ٹی بنائی گئی ہے جی آئی ٹی میں آئی ایس آئی ،ایم آئی ،آئی بی اور اسپیشل برانچ کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ورثاء کو انصاف مل سکیں
آئی جی پی نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے دد ملزمان فاروق اور عبدالمنان کو اج انسداد دھشت گردی کی عدالت گلگت میں پیش کیا گیا جبکہ اس کس کے چار مرکزی گرفتار ملزمان نور محمد ولد عبدل المنان ،نور اعظم ولد عبدل المنان عزیز ولد ژالو ،محمد اعظم ولد ژالو اور مشتبہ گرفتار گوہر آمان ولد عبدلحنان ،شیرا عظم ولد عبدلحنان ، عبدل لطیف ولد گل براہ ، شیر اسلام ولد شمس الحق کو بھی جی آئی ٹی کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور مجھے امید ہے جی آئی ٹی صاف شفاف تفتیش کرکے واقع میں ملوث ملزمان کا جلد کفر دار تک پہنچانے میں کامیاب ہوگا ۔انہوں نے کہا ہے دیدارحسین کو جنسی زیادتی کے بعد جس بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے اس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ