ہنزہ نیوز اردو

دوران محرم الحرام کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس کے علاوہ جی بی سکاوٹس اور پاک افواج سے مدد لی جائیگی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) دوران محرم الحرام کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس کے علاوہ جی بی سکاوٹس اور پاک افواج سے مدد لی جائیگی جس کے لئے اٹھوں محرم کے بعد گلگت ریجن کے چار اضلاع میں ڈیوٹیوں پر تعینات کر دیا جائیگا۔ ضلع ہنزہ ایک پر امن علاقہ ہے جہاں پر ملکی وغیر ملکی سیاح لاکھوں کی تعداد میں سیروتفریخ کے لئے ہنزہ کا رُخ کرتے ہیں تاہم ملکی خصوصاً مقبوضہ کشمیر کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے محرم کے مقدس ایام میں بھاری نفری کی تعیناتی کر دی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ ہنزہ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گلگت عثمان احمد اور ڈی آئی جی گلگت وقاص حسن کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ گزشتہ سالوں میں جس انداز سے محرم لحرام کے ایام نہایت ہی امن امان کے ساتھ اختتام پزیر کردیا ہے تینوں مسالک اور خصوصاً علما بھائی چارہ گی اور روادی کو درس دیتے ہوئے امسال بھی نہ صرف یوم عاشور بلکہ چہلم امام حسین تک اختتام پزیر کرئینگے۔ اجلاس میں کہا کہ کمشنر گلگت اور ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ رواں سال چونکہ ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کمشنر میں مسلمان بھائیوں تک جس انداز میں ظلم ڈالی جا رہی ہے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھر پور انداز میں مذمت کرئینگے تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ کشمیری بھائیوں کو ان کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسلے کا حل نکل سکے۔اجلاس میں کہا کہ امن کمیٹی کی جانب سے عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتظامیہ کو امید دلاتے ہے کہ انشااللہ گزشتہ سالوں کی طرح اسال بھی محرم الحرام امن اور بھائی چارہ گی اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل اختتام پزیر کرئینگے تاکہ علاقے میں امن کی فضا قائم ہو سکے چونکہ امن میں ہی ہماری ترقی اور بھلائی ہیں تاہم ضلع ہنزہ سی پیک کا دروازہ ہونے اور حالیہ ملکی سیکورٹی کاخیال رکھتے ہوئے سیکورٹی کیلئے سرکاری سطح پر انتظامیہ کی جائے تاکہ کوئی بھی شرپسند شر نہ پھیلا سکے۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ بابر صاحب الدین نے محرم الحرام کے ایام میں مجالس منعقد ہونے والی امام بارگاہوں اور جلوسوں کے گزر گاہوں میں لاٹینگ کا بندوبست کے ساتھ لنک روٹس کی مرمت کرنے کی یقین دہانی بھی کر ادیا۔ اجلاس میں ایس پی ہنزہ طاہرہ یعسوب الدین اور اے سی ہنزہ اعجاز قاسم کے علاوہ دیگر ضلعی اور لائین ڈیپارنمنٹ کے سربرہان شریک ہوئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ