ہنزہ نیوز اردو

خدارا اس خوبصورت سرزمین کی حفاظت کرو

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 نومبر 15 الیکشن کے بعد ہونے والے اس انتشار نے ہماری اس خوبصورت سر زمین گلگت بلتستان کو سری نگر بنادیا ہے۔15 نومبر جو 23 حلقوں میں الیکشنز ہوئے۔اس الیکشنز میں تحریک انصاف 9 سیٹوں کے ساتھ صف اول رہا جبکہ آزاد امیدوار 7 سیٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پے تھی پاکستان پیپلز پارٹی 4 پاکستان مسلم لیگ ن 1 ایک سیٹ بی این ایف ناجی کا 1 پی ٹی آئی حمایت یافتہ ایم ڈبلیو ایم1 سیٹ لینے میں کامیاب ہوئی۔اس الیکشن نے حلقہ 2 میں حلچل مچائی ہوئی ہے اور ابھی تک اس حلقہ کی وجہ سے پورے گلگت میں بد آمدنی پہیلی ہوئی ہے ۔الیکشن کمشن کا کام ہے کہ وہ صاف اور شفاف انتخابات کرائیں رات کو ایک کینڈیڈٹ 700 ووٹوں سے جیتا ہے تو دن کو ایک کینڈیڈٹ 2 ووٹوں سے جیتا ہے اجیب تماشا رچی ہوئی ہے وفاقی پارٹیوں کے سر براہان آ کے ایک دوسرے کو برا بلا کہ کے گئیں لیکن امن خراب ہماری اس خوبصورت ترین وادی کا ہوا یہی سربراہان جو ایک دوسروں کے اوپر دن میں اپنے کمپین میں الزام تراشی کرتے تھے تو جا کے رات کو لگژری ہوٹلز میں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف ہوتے تھے خدارا ان وفاق پرستوں کے باتوں میں آکے اپنی اس خوبصورت گلگت بلتستان کو جہنم نہ بنائیں ہماری اس سرزمین کو ہمارے آباؤ اجداد نے بہت محنت سے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی ہے۔ہم گلگت بلتستان کے لوگ پر امن اور مہمان نواز لوگ ہیں ہم نے اپنی اس سر زمین ہے سب کو ویلکم کیا وہ ہمارے مہمان تھے ۔ اب یہ الیکشن کمیشن کام ہے کہ وہ پرامن طریقے سے الیکشن کراتے اور ریزلٹ اینونس کرتے اب اس حلقہ 2 میں کتنی دھاندلی ہوئی ہے اور کتنی شفاف انتخابات ہوئی ہیں یہ سب تو بہتر اللہ ہی جانتا ہے خدارا پرامن احتجاج ہر ایک شہری کا حق ہے لیکن احتجاج کر کے گھیراؤ جلاؤ کسی کو حق نہیں بنتا ہے خدارا آپ سازشوں کو سمجھے اور اپنی اس سرزمین کی حفاظت آپ سب پے فرض ہے۔
اللہ ہم سب کو اپنی اس حستی کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور آپس میں اتفاق و اتحاد کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائیں۔امین

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ