ہنزہ نیوز اردو

خانہ آباد سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہنزہ خانہ آباد میں عالمی یوم قلب منایا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (بیوررپورٹ)خانہ آباد سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہنزہ خانہ آباد میں عالمی یوم قلب منایا گیا ۔گزشتہ روز عالمی یوم قلب میں مناسبت سے ہنزہ شناکی کے گاؤں خانہ آباد میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خانہ آباد اور مایوں کے خواتین ،بزرگ،نوجوان اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر اعجاز ایوب نے انسانی جسم میں دل کی اہمیت کے حوالے سے عوام کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصددل کی بیماریوں اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے دل کے بیماریوں سے بچاو اور اس کے حوالے احتیاتی تدابیر سے لوگوں کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے امرض اقلب کے حوالے سے بہت سے سوالات پوچھے جس پر ڈاکٹر اعجاز ایوب نے سوالات کے جوابات دیئے۔تقریب میں موجود عمائدین نے ڈاکٹر اعجاز کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس قسم کی تقریبات میں شرکت کرنے کی امید کی ۔تقریب کے اختتام پر خانہ آباد یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے ایڈوائزر نظام الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز جیسے ماہرین کا خانہ آباد جیسے علاقے میں آکر اور اہم دن کو منانے سے یہاں کے لوگوں کو بہت حوصلہ ملا ہے ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ