ہنزہ نیوز اردو

خاص کے بر چراگاہ میں خونخوار چیتے کے حملے کا نشانہ بننے والے مال مویشی کا منظر

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

نگر (بیورو رپورٹ ) نگر خاص کے بر چراگاہ میں خونخوار چیتے کے حملے میں درجنوں مال مویشی ہلاک ہوگئے ہیں. چیتے نے رات گئے مال مویشی کے باڑے پر اچانک حملہ کیا جس میں درجنوں بھیڑ ہلاک ہوگئے. واضع رہے کہ چیتے نے اس قبل بھی نگر خاص کے مختلف چرا گاہوں رش , گنسوپر اور سوپلتر نالے میں بھی موسم گرما میں حملے کرکے کئی بیک, گائے اور بھیڑ بکریوں کو اپنے غیض و غضب کا نشانہ بنایا ہے جس علاقے کے لوگوں کا بہت بڑا مالی نقصان ہوا ہے. چیتے کے مال مویشی پر حملوں کی وجہ سے نگر خاص کے عوام میں کافی تشویش پائی جاتی ہے. فلاحی تنظیم جوانان نگر خاص کے ذمہ داران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور تحفظ جنگلی حیات کے لیے کام کرنے والے این جی اوز اس بارے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مال مویشی کے مالکان کو فوری معاوضہ دلایا جائے تاکہ ان کے نقصان کا ازالہ ہوسکے.

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ