گلگت(پ۔ر)پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ جی کا اہم اجلاس زیر صدارت راجہ شہزاد حسین مقپون صدر صدر پی ایم ایل (ن) یوتھ ونگ جی بی و اسپیشل کوارڈنیٹر وزیر اعلیٰ جی بی رضوان راٹھور صدر MSFجی بی، محمد اشفاق صوبائی کوارڈنیٹر پی ایم این این یوتھ ونگ جی بی حسن حسنین ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات یوتھ ونگ جی بی، اورنگ زیب صدر یوتھ ونگ جی بی ، امجد حسین جنرل سیکریٹری جی بی، عادل حسین صدر یوتھ ونگ گلگت سٹی، عمران میر صدر یوتھ ونگ جگلوٹ نے شرکت کی۔اس کے علاوہ سینکڑوں کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شہزاد حسین مقپون نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں مسلم لیگ نون کی حکومت نے پورے جی بی میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے۔جس سے گلگت بلتستان ترقی کے عروج پر ہونگے اور جی بی جدید دور کے ترقی یافہ علاقوں کے برابر آئینگے۔آج مسلم لیگ نون کی حکومت میں امن کو بحال کرکے عوام کو خوشحال زندگی گزارنے کا موقع دیا ہے۔جی بی کے ترقی اور امن کے دشمنوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ لاکھ کوششیں کرے جی بی میں ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے جسے سازشی عناصر نہیں روک سکتے۔
چکرکوٹ بالا کے یوتھ ونگ سئی بالا کے یونٹوں کے عہدیداروں کا بھی اعلان کیا گیا۔میر اعظم صدر یوتھ ونگ چکرکوٹ سئی بالا سجاد اقبال، غلام مصتفیٰ، زینت شاہ، سعید الرحمن، شاکر نواز، نظامت اور فدا اللہ کو بھی عہدے دیئے گئے۔اور اجلاس کے آخر میں تمام نئے منتخب شدہ عہدیداروں کو مبارکباد پیش کیا گیا اور ہار پہنایا گیا۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ