ہنزہ نیوز اردو

حسن آباد کی عبادت گاہیں ہمارے لئے اتنی عزیز ہے جتنی یہاں کے عوام کو عزیز ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (شاہدہ درویش،روبی حمایت) ہنزہ حسن آباد میں ششپر نالے کی ظغیانی میں اضا فہ پانی کی اخراج بڑھ کر ساڈھے ساتھ ہزار کیوسک تک جا پہنچی۔ ضلعی انتظامیہ کے سر براہ فیاض احمدنے منیٹرنگ ٹیم کی قیادت کی۔انہوں نے ذرائیعے ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسن آباد کی عبادت گاہیں ہمارے لئے اتنی عزیز ہے جتنی یہاں کے عوام کو عزیز ہے۔ اس بار پانی کی بہاؤ میں اضافے کے باؤجود جو کہ ساتھ ہزار کیوسک سے ذائد ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک درخت یا ایک انچ زمین کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ضلعی انتظامیہ حسن آباد کے آباد کی جان و مال کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے کوشان ہے اور رہے گی۔تمام ادارے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں گئیں۔ اس موقعے پر ممبر قانون ساز اسمبلی کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے کہا اس میں کوئی شک و شبے کی بات نہیں کہ گلگت بلتستاں بلخصوص ہنزہ خاص کر حسن آباد گاؤں روز مرہ کے معاملات میں جینریٹر کا کا م کرتے ہیں خواہ وہ راشن کا معاملہ ہو، بجلی و پانی مکانات کی تعمیرات کے لئے مٹیریل خود مصائب میں رہ کر دوسرے گاؤں کو راحت پہنچا رہی ہے۔حسن آباد کے عوام کے مسائل کے سدباب کے لئے کو ن آباد کے عوام کے مسائل کے سدباب کے لئے کوشاہ ہے خواہ وہ پانی کی بہاؤ کے سبب پانی کی کٹاؤ کا معاملہ ہو یا مکانات کی تحفظ اور سب سے بڑھ کر عبادت گاہوں کی تحفظ کے لئے اپنی جان دینے کو بھی تیا ر ہے۔ عمران خان کی لون سکیم کی وساطت سے ہم حسن آباد کے عوام کے لئے مکانات کی تعمیر کی ضرورت پڑے تو مناسب مقام پر ان کی تعمیر کے لئے صوبائی حکومت عملی اقدامات کرے گی۔گزشتہ ادوار میں اس وقت کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا سوائے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے ان پارٹیوں کو ہنزہ میں کبھی سیاست کرنے نہیں دیں گیں جن کی اس وقت اسمبلی میں صرف دو ہی نشتیں ہیں اور ہنزہ آکر عوام کو اکساکر سڑکوں پر لانے کی کوشیشیں کر رہیں ہیں۔جو لوگ عوام کو اکسانے پہ تلے ہوئے ہیں وہ ہم سب کے دشمن ہے۔عوام نے اپنا حق رائے دہی(ووٹ) کا صحیح استعمال کیا ہے اب ہنزہ بدل جائے گی آئی ٹی کی تعلیم سے لے کر تجارت کی تعلیم ہر میدان میں ہم آگے جائیں گیں۔ حسن آباد کی عوام کے نقصانات کا بھرپور ازالہ کیا جائے گا۔ زمینوں کی تحفظ کے لئے بنائی جانی والی ٹھیکیہ داروں سے بھرپور کام لیا جائے گا کام میں غفلت برتنے والے ٹھیکیہ داروں  کو قانون کے شکنجے میں گھسیٹا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ