ہنزہ نیوز اردو

حالیہ دنوں اُولتر نالے میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی بحالی کے لئے حکومتی سطح پر کو ئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا گیا:رانی عقیقہ غضنفر

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (مہر علی شہاب) حالیہ دنوں اُولتر نالے میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی بحالی کے لئے حکومتی سطح پر کو ئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا گیا یہ علاقے کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار خاتون ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عقیقہ غضنفر نے میڈیا سے خصوصی بات کر تے ہوئے کہی اُولتر نالے میں قدرتی آفت کی وجہ سے سنٹر ل ہنزہ کو پانی کی ترسیل کرنے والے سارے واٹر چینلز تباہ ہوگئے۔ سیلاب کی زد میں آکے ایک قیمتی جان بھی ضائع ہوا۔ تباہ کاریوں کی بحالی کے لئے قانون ساز اسمبلی کے ممبرز پر مشتمل تین رُکنی کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں اورنگزیب ایڈوکیٹ،محمد شفیع اور ڈاکٹر رضوان اس کمیٹی کے ممبرز تھے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،چیف سکریٹری جی بی اور وزیر تعمیرات سمیت کمیٹی ممبرز نے علاقے کا دورہ کرنا گواراہ ہی نہیں کیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ ہنزہ کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ہنزہ کے عوام کو اس بڑے سانحے میں بے یاروں مددگار چھوڈا گیا۔ عوام پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں علاقے کا زرعتی نظام تباہ ہوا ہے۔محکمہ ڈایزاسٹر منجمنٹ،محکمہ تعمیرات،محکمہ زراعت سمیت متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شہید محمد فقیر کے گھر والوں کو کمپنسیشن دیا جائے۔ اور اُن کی لواحقین کو سرکاری نوکری دیا جائے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ