ہنزہ نیوز اردو

جی بی اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ اور یہ خطہ ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(نامہ نگار)ن لیگ گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء جھنڈا ملک نے کہا ہے کہ جی بی اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ اور یہ خطہ ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہے ،گلگت بلتستان کے عوام آئینی حقوق ملنے کے بعد بھی ٹیکس دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں کیوں کہ اس علاقے میں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے ۔انہوں نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ جس کسی پارٹی نے بھی یہاں ٹیکس لگایا ہے وہ عوام کے مجرم ہے اس کو فل فور ختم کیا جائے نہ کرنے کی صورت میں مسلم لیگ جوٹیا ل بالخصوص اور پورے گلگت بلتستان سے ن لیگ کے ایک بڑی تعداد ٹیکس کے خلاف بنے والی آل پارٹیز کانفرنس کے ساتھ دے گی اور ہڑتال میں بھرپور تعاون کرے گی ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں ملازمتوں کے موقعے نہ ہونے کے برابر ہیں اور اس خطہ میں انڈسٹری نہ ہونے کی وجہ سے لوگ صرف سرکاری نوکریوں تک محدود ہیں جس کی وجہ سے یہاں بے روزگاری کا شرح بہت زیادہ ہے ۔گلگت بلتستان سے ظالمانہ انکم ٹیکس سمیت تمام غیر قانونی انڈائریکٹ ٹیکسسز کا خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر غیر ملکی اور بین الاقوامی طاغوتی قوتیں اس مسئلہ کو عالمی میڈیا میں اچھال کر سی پیک جیسے اہم منصوبے کو ناکام بنانے کی سازشیں کرسکتے ہیں ۔انہوں نے ریاستی اداروں بالخصوص پاک فو ج ،آئی ایس آئی اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے پر دخل اندازی کرکے اس غیر قانونی اور ظالمانہ ٹیکس کے خاتمہ کیلئے آپنا کردار ادا کریں ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ