گلگت: ہفتہ، 26 اپریل ہنزہ نیوز ( نمائندہ خصوصی) ریڈیو پاکستان جوٹیال کے قریب دن دھاڈے ایک شخص نے دکاندار کو فائر کر کے قتل کر دیا۔ زرائع کے مطابق ہفتہ کے روز دوپہر ساڈھے بارہ بجے کے قریب دنیور سے تعلق رکھنے والا نور الامین نامی شخص ریڈیو پاکستان کے قریب اپنی دکان پر کام میں مصروف تھے کی ایک شخص جس کا نام عباس ساکن محمد آباد دنیور بتایا جارہا ہے ۔ دکان کے اندر داخل ہو کر ان پر تیس بور پستول سے فائر کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔ جبکہ نورالامین کو شہریوں نے شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ جوٹیال منتقل کر دیا۔ جہاں پر وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ زرائع کے مطابق جوٹیال پولیس نے مخبر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مبینہ قاتل عباس کو خومر چوک پر واقعہ رنیجرز چوکی پر سوزوکی سے پستول سمیت گرفتار کر کے جوٹیال تھانہ منتقل کر دیا۔ جہاں پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اقرار جرم کر لیا ہے تاہم پولیس واقعہ سے متعلق ملزم سے مذید تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعہ کے خلاف زولفقار آباد میں واقع جے جے مارکیٹ، سنولیپرڈ شابنگ کمپلیس، زیڈ ایس پلازہ، اور شاہراہ پر واقع تمام مارکیٹوں کے دکانداروں نے ہفتہ دوپہر کے بعد دکانیں بند کر کے شڑڈاؤں ہڑتال کر کے مقتول دکاندار کے ساتھ بھر پور ہمدردی کا اظہار کیا ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ