مورخہ 21 مارچ 2021 کو جلال ہوم سلوشن اور ہنزہ نگر ہوٹل ایسو سیشن کے اشتراک سے اپنے کسٹمرڑ بلخصوص ہوٹل انڈسٹری کے لیے نوروز فیر 2021 کا باقائدہ آغاز کیا گیا۔نوروز فیر کا آغاز نگر ہوٹل ایسوسیشن کے صدر جناب سید اسرار حسین شاہ صاحب اور ہنزہ ہوٹلز ایسوسیشن کے مرکزی سیکٹری جناب عالم شاہ صاحب نے کی۔
نگر ہوٹل ایسوسیشن کے صدر جناب سید اسرار حسین نے افتتاحی پٹی کاٹ کر ہنزہ برانچ کا افتتاح کیا، اس موقع پر مختلف کاروباری حضرات کے علاوہ ہوٹل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.اس موقعے پر نگر ہوٹل اسوسیشن کے صدر نے جلال ہوم سلوشن کی ٹیم کی انتھک محنت کو سراہتے ہوےحوصلہ افزائ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلال ہوم سلوشن ہوٹل انڈسٹری کی ڈیولپمنٹ میں اہم کردار آدا کر رہا ہے۔ اس فیر سے نہ صرف ہوٹلوں کی ترقی ہوگی بلکہ یہاں کے باسیوں کی رہن سہن میں بھی اور بہتری آے گی۔
جلال الدین سی، ای، او جلال ہوم سلوشنز نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور انہیں پروڈکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی.
جلال الدین کو کارپٹ اور قالین کے کاروبار کے حوالے سے پورے گلگت-بلتستان میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں ان کا شمار گلگت-بلتستان کے مشہور کاروباری شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے، ان کے ساتھ بہت سارے افراد کا روزگار وابستہ ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہنزہ میں ہوٹل انڈسٹری کی ضروریات کے پیش نظر کارپٹ، قالین، فرنیچر اور باتھ روم سے منسلک تمام چیزیں مہیا کرنے کی کوشش رہے گی، انشاء اللّہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے زاریعے ہم مزید بہت سارے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گے.
ہنزہ میں 21 مارچ سے شروع ہونے والا نوروز میلہ 26 مارچ تک جاری رہے گا، اس کے بعد 1 اپریل 2021 سے گلگت میں ان تمام افراد کے لئے ایک شاندار میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے مشہور کمپنیوں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ عوام گلگت-بلتستان کو اپنے علاقے میں ان کی گھر اور ہوٹل کی تمام ضروریات اپنے ہی شہر میں میسر ہوں.