ہنزہ نیوز اردو

جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوئی اجلاس میں گلگت بلتستان کے آزادی کے ہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ شہداء کے الصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلا ل حسین )جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوئی اجلاس میں گلگت بلتستان کے آزادی کے ہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ شہداء کے الصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس میں حکومت وقت سے قراداد کے زریعے مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کے دوران اپنی جانیں نچھاور کرنے والے زیادہ تر شہدا کا تعلق سرزمین ہنزہ سے ہے اور تحریک آزادی کا پہلا شہید بھی ہنزہ سے تعلق رکھتا تھا۔علاوہ ازیں تحریک آزاد ی کے صف اول کے پانچ ہیروز میں سے تین کا تعلق یہاں سے ہے۔لہذا ہم حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہے کہ تحریک آزادی میں اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک یاد گار شہدا کے نام سے تعمیر کی جائے۔انہوں نے مزید کہا عوام ہنزہ گلگت بلتستان کے آزاد ہونے کی وقت سے ہی محب پاکستان ہے اور پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کا فیصلہ بھی ریاست ہنزہ کی طرف سے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح کو ایک ٹیلی گرام کے شکل میں الحاق کا تحفہ پیش کیا گیا، ہم حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہے کہ ستر سالوں کے محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے دستور کے مطابق گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنایا جائے۔قرداد میں میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ یہ سمجھتی ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے ایک گھناونی سازش ہورہی ہے اسکا ثبوت یہ ہے کہ پچھلے سات س مہینوں سے ضلع ہنزہ کی GBاسمبلی میں کوئی نمائندگی نہیں ہے، آئین کے مطابق کسی بھی خالی نشست پر تین مہینے کے اندر اندر الیکشن کرائی جاتی ہے لیکن ہنزہ کی نشست پچھلے سات مہینوں سے خالی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس خالی نشست پر الیکشن کروا کر عوام کو اپنا حق نمائندگی دیں اور ضلع ہنزہ اس وقت انسانی بنیادی ضروریا ت سے محروم ہے، جیسا کہ پینے کا صاف پانی، صحت کے سہولتوں سے محرومی، تعلمی معیار کے فقدان کے ساتھ ساتھ بجلی کی کمی اور غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ہنزہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہنزہ کو مختلف فقدانوں سے نکال کر ایک معیاری زندگی بسر کرنے کا حق دیا جائے۔اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ایڈوکیٹ ظہور کریم کے علاوہ فدا کریم سینئر نائب صدر جی بی اور دیگر پارٹی جیالے شریک ہوئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ