ہنزہ نیوز اردو

جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ کشتی ایسوسی ایشن کاعطاآباد جھیل میں کشتی ریلی کاخوبصورت منظر

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(اجلا ل حسین )مختلف مشکلات کے باوجود ھب الوطنی کا اظہار کرتے ہوئے کشتی ایسوسی ایشن عطاآباد جھیل نے جشن آزادی کے موقع پر اپنی مدد اپ کے تحت درجنوں کشتیوں کا ریلی نکالا جس ہم ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے۔ اور ہم وعدہ کرتے ہے کہ ضلع انتظامیہ عطاآباد جھیل کشی ایسوسی ایشن کی ہر ممکن تعاون کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنز ہ داکٹر انیس اقبال نے عطاآباد جھیل پر کشتی ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے نکالی جانے والی کشتی ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ عطاآباد کے بعد متاثرین نے مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا کیا ہے اور ہمیں ان کا پورا پورا احساس ہے باوجود اس کے وطن سے محبت ، اور ایک وفادار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی مدد اپ ہزاروں روپے خرچ کرتے ہوئے جشن آزادی کی تقریب شایانا شان طریقے سے منایا گیا جو کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حاصل کرنے میں ہمارے اباواجداد نے بڑے قربانیاں دی ہے جن کے بعد مملکت خداداد پاکستان وجود میں آیا ہے ہم سب ملیکراس کی حفاطت اور دنیا میں ایک اچھا ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈی سی ہنزہ ڈاکٹر انیس اقبال نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عطاآباد جھیل کشتی ایسوسی ایشن کے ساتھ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرئینگی اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع اسماعیلی ریجنل کو نسل ہنزہ کے صدر شریف خان نے جشن آزادی کا مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت پاکستان کے وجود میں آئے 70سال ہوگیا ہے ہم اس کی 70واں جشن آزادی مناتے ہے اور اج متاثرین عطاآباد جھیل جن کے پاس مختلف قسم کے مشکلات ہے مگر اس کی پروا کئے بغیر جشن آزادی پاکستان کو منانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اسماعیلی کونسل برائے ہنزہ کی جانب سے کشتی ایسوسی ایشن کی اس تقریب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہم توقع کرتے ہے کہ آئندہ بھی مملکت خداداد پاکستان کے امن ، استحکام اورترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر پرچم کشائی کی رسم ادا کردی گئی جس کے بعد بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کردئے گئے اور پائپ بینڈ ششکٹ نے قومی ترانوں کے دھنیں بھی بجائے دئے ۔ جبکہ دوسری جانب کشتی ریلی کے موقع پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بری تعداد کشتی دیکھنے عطاآباد جھیل پہنچ گئے تھے جہاں پر درجنوں کے حساب سے شامل کشتیوں کی ریلی کو کو دیکھ کر لطف اٹھایا۔ڈی سی ہنزہ نے تقریب میں شریک طلباء اور کشتی ایسوسی یشن میں نقد انعامات بھی دئیے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ