ہنزہ (عبدالمجید سے) مکمل آئینی صوبہ کے مطالبے کے حوالے سے بہت سی سیاسی جماعتوں کا ایک مشترکہ ریلی ہنزہ میں منعقد ہوئی جس میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے علاوہ عوام لناس کی بہت بڑی تعداد نے شر کت کی۔ اس موقع پر وفاق میں بر سر اقتدار پارٹی کے ٹکٹ یافتہ امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی جی بی نے اپنی تقریر میں کہا کہ قیام پا کستان سے لیکر آج تک گلگت بلتستان کے عوام نے ملک اقر قوم کے لئے شاندار خد مات سر انجام دی ہیں اور خاص کر ہنزہ کے شہدا اور غازیوں نے ملک و ملت کا نام روشن کیا ہے گزشتہ بہتر ۲۷ بر سوں سے گلگت بلتستان کو یک سر نظر انداز کیا جا تارہا۔ جب ذوالفقار علی بھٹو نے ۳۷ کا آئین بنا یا تو اس دوران اس کو اس بات کی توفیق نہ ہوئی کہ گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صو بہ بنا دیں۔ اب اس وقت گلگت بلتستان میں اس کا نواسہ حق حاکمیت و حق ملکیت کا نعرہ لیکر پھر رہا ہے جس وقت گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا جرات کرنے کی ضرورت تھی اس وقت تو اس کے نا نا نے نیہایت بد دلی کا مظاہرہ کیا۔ انشاء اللہ اب انتخابات کے بعد یکم نو مبر کو با قاعدہ طور پر آئینی صوبے کا اعلان کر کے گلگت بلتستان کے عوام کو نئی نوید دیگے۔ اس موقع پر ہنزہ قومی اتحاد کے رہنما کامل جان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمارے اسلاف کی ملک اور ملت کے لئے جو قربانمیاں ہیں۔ اس کی مثال اور نہ ملتی ہیں ہم آئینی صوبے کے قیام تک اپنی جد و جہد کو برقرار رکھ کر اور مطالبہ منوا کر دم لینگے

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ