ہنزہ نیوز اردو

ثمینہ بیگ کا ٹوریزم ڈپارمنٹ کا ہنزہ میں آفس نہ ہونے اور کارکردگی پر برہمی کا اظہار

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) نگراں وزیر سیاحت و ثقافت و انفارمیشن مشہور کوہ پیماہ ثمینہ بیگ نے اچانک ہنزہ کا دورہ کیا دورے کا مقصد ہنزہ میں محکمہ سیاحت کے جاری منصوبوں کا کے ساتھ ساتھ ٹوریزم ڈپارمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا محکمہ سیاحت کی جانب سے زیر تعمیر میوزکالوجی کا بھی دورہ کیا انہوں نے ٹوریزم ڈپارمنٹ کا ہنزہ میں آفس نہ ہونے اور کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فوری طور پر ہنزہ میں محکمہ سیاحت کی آفس سمیت انفارمیشن ڈسک قائم کیا جائے اور زیر تعمیر پروجیکٹس کی رفتار کو تیز کیا جائے ثمینہ بیگ کا کہنا تھا کہ ہنزہ پورے گلگت بلتستان میں ٹوریزم حب ہے اس ضلعے میں ٹوریزم ڈپارمنٹ کا کردار مایوس کن ہے بہت جلد ہنزہ میں ٹوریزم ڈپارمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنائنگے واضع رہے کہ ٹوریزم ڈپارمنٹ کی بریفنگ میں ہنزہ میں آفس کی موجودگی کے بارے میں بتایا تھا جب وزیر صاحبہ نے وزٹ کیا تو ہنزہ میں افس کا وجود ہی نہیں تھا جس پر وہ بہت زیادہ برہم ہوئی سیاحت سے وابسطہ لوگوں نے نگراں وزیر سیاحت ثمینہ بیگ کی اچانک ہنزہ دورے کرکے محکمہ سیاحت کی کارکردگی کا جائزہ لینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ میں سیاحوں سے مطلق ان گنت مسائل ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہنزہ میں فوری طور پر ٹوریزم ڈپارمنٹ کے نمائندے کو تعنات کرے اور گلگت بلتستان ٹوریزم پالیسی کے نفاذ کے لئے کردار ادا کریں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ