ہنزہ ( نمائندہ خصوصی): تحریک انصاف ہنزہ کے بانی رہنما غازی خان ضلع ہنزہ کے صدر منتخب, انھوں نے 2013 سے پارٹی کو گراس روٹ لیول پر فعال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور اج تک پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں تحریک انصاف ہنزہ کے رہنما نعیم خان ایڈوکیٹ نے ہنزہ نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ہم مرکزی قیادت اور صوبائی قیادت کے مشکور ہیں کہ انھوں نے پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو اہم زمہ داریوں کے لیے نامزد کیا ان کے صدر اور جنرل سکریٹری بننے سے پارٹی کو حوصلہ ملے گا اور پارٹی مضبوط ہوگی اور ایک نئے عزم کے ساتھ پارٹی پلیٹ فارم پر جدوجہد کرینگے انھوں نے کہا عین میرٹ پر نوجوان قیادت کو چنا اور حوصلہ افزائی کی اور انشاءاللہ غازی خان کی قیادت میں پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرینگے اور مزید بہتر بنائیں گے