ہنزہ نیوز اردو

تحریک انصاف میں شامل ہونے والے علماء پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ ونگ کے کوئی عہدیدار نہیں تھے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)تحریک انصاف میں شامل ہونے والے علماء پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ ونگ کے کوئی عہدیدار نہیں تھے۔صوبائی جنرل سیکریٹری علماء مشائخ ونگ جی بی شیخ ارشد حسین نجفی ہیں۔شیخ رحمت علی علماء مشائخ نون جی بی کا جنرل سیکریٹری نہیں ہے۔اسی کے ساتھ مولانا حضرت ولی پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ ضلع گلگت کا پہلے بھی صدر تھا اب بھی صدر علماء نون ضلع گلگت ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ کے صوبائی عہدیداروں نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ شیخ رحمت علی اور ان کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے والوں نے پریس کلب گلگت کو غلط استعمال کیا ہے۔ہم اراکین پریس کلب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔صوبائی عہدیداران نے مزید کہا کہ پریس کلب گلگت کا معزز فورم کو غلط استعمال کرنے پر ہمیں نہایت دکھ ہوا ہے۔تحریک انصاف میں حالیہ شامل جتنے احباب اپنے آپکو لیگی علماء مشائخ سے تعلق رکھنے کی بات کرتے ہیں۔ان میں سے تمام ہمارے کوئی عہدیدار نہیں ہے۔لہٰذا علماء مشائخ نون جی بی وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے ساتھ ہیں۔ہم اپنی پارٹی مسلم لیگ نون کے ساتھ وفادار ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ