ہنزہ نیوز اردو

تتہ پانی کے سامنے متبادل سڑک کی تعمیر/احکامات جاری

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

چلاس: لینڈ سلائنڈنگ کی زد میں رہنے کے سبب مسافروں کی جان کو خطرہ اور ان کے لئے اذیت کا سبب بننے والی تتہ پانی کے مقام پر شاہراہ قراقرم کی متبادل سڑک کی تعمیر کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کے لئے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے انتہائی اہم ہنگامی فیصلے اور احکامات جاری

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ ابتدائی طور پر دیامر کا علاقہ ڈھڑن داس سائڈ کے مقام پر سٹیل سسپنشن بریج کی تعمیر کی جائیگی۔اور اگلے مرحلے میں (آر سی سی)بریج کی تعمیر عمل میں لائی جائیگی۔گوہر آباد ڈھڑن سے رائیکوٹ تک پیور مشین کے ذریعے اعلی معیاری سڑک تعمیر کی جائیگی۔تتہ پانی کے مقام دریا کے اوپر آر سی سی بریج کی تعمیر کے منصوبے کی فیسبلٹی کرائی جائیگی۔اس حوالے سے وزیراعلی خالد خورشید نے ڈی جی گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو احکامات دیئے ہیں کہ اس علاقے میں فوری طور پر ایمرجنسی ڈکلیئر کریں تاکہ متبادل راستے کی تعمیر کا کام ہنگامی طور پر شروع کیا جاسکے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ تعمیرات کو احکامات دیئے ہیں کہ فوری طور گوہرآباد ڈھڑن داس سے رائیکوٹ تک پیور(Paver) کے ذریعے اعلی معیاری سڑک کی تعمیر کا PC1تین دنوں کے اندر تیار کرکے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کوپیش کرے۔وزیراعلی نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان کو احکامات دیئے ہیں کہ کہ متبادل سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی ہنگامی طور پر منظوری کے لئے متعلقہ فورمز کے اجلاس بلائیں اور اس حوالے سے تمام تر تیاریاں اور دستاویزی کام مکمل کریں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ