ہنزہ نیوز اردو

بڑی عید مبارک

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

تمام امت مسلمہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دلی عید مبارک ہو۔ قربان عید تمام مسلمانوں کے لیے جہاں باعث قربانی ہے وہاں اس دن کو منانے کا مقصد قربانی دینے اور عالم انسانیت کی بلوس خدمات انجام دینے کا عہد کرنے اور قربانی دینے کا درس بھی دیتا ہے

سب سے پہلے ہمیں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی حضرات ابراہیم علیہ السلام کی تعلیمات پر گامزن رہنے اور انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی جانی و مالی قربانی دینے اور اللّٰہ تعالیٰ کے حکامات کی پاسداری کرنے کی تلقین کرتا ہے وہاں پر اس بات کو صحیح معنوں میں سمجھنے کی سمجھ بھی دیتا ہے کہ اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے ہمیں اپنے اردگرد ایسے افراد کی مدد کرنے اور ان کی روزمرہ زندگی پر نظر ڈالنے کا درس بھی دیتا ہے جو محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں

ہمیں چاہیے کہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانی ومالی قربانی دینے کی ضرورت ہے قربانی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سال کے ایک روز کسی جانور کو زبح کرکے اپنے خاندان اور دوستوں میں حصے بانٹے

مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک قربانی کا اصل مقصد کیا ہے اور اس کے درجات کیا ہیں
میں کوئی عالم دین نہیں کہ اس کی تعریف و تشریح کر سکوں لیکن ایک عام انسان ہونے اور مسلمان ہونے کے ناطے میرے نزدیک قربانی کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی وجود رکھنے اور زمہداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سب پہلؤں کو سمجھیں جن پر ہم ناصرف فخر کرتے ہیں بلکہ ان سے فائدہ بھی حاصل کرتے ہیں

میرے نزدیک قربانی ایک روز یا ایک مخصوص دن کو منانے کا نہیں بلکہ اس مقصد کو تا قیامت جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے قربانی آپ کسی بھی وقت کسی بھی روز کر سکتے ہیں اس کے لئے مخصوص دن اور روز کا انتظار کرنا نہیں ہے ہم اور آپ کو جب کبھی بھی موقع ملے جانی ومالی قربانی دینے کی ضرورت ہے
ہمارے اردگرد بہت سارے ایسے لوگ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں جنہیں ہماری ضرورت ہے ہمیں چاہیے کہ ایسے افراد کی نہایت خاموشی سے امداد کریں انکی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں جو میرے اور آپ کی نظر میں انتہائی معمولی حیثیت رکھتیں ہوں لیکن ان ضرورت مندوں کی نظر میں بہت ہی لازمی ہوں
آئیں آج ہم مل کر اپنے آپ سے اس بات کا تحیا کریں کہ جب کبھی قدرت ہمیں موقع دے چاہیے وہ کسی بھی صورت میں ہو ایسے پورا کرنے کا عظم کریں جیتنا ہوسکے خداوند عالم کی مخلوق کی خدمت کریں جس کے نتیجے میں اللّٰہ تعبارک ہماری دین اور دنیا دونوں سنواریں اور قربانی کے اصل مقصد کو حاصل کرنے کی ہمت اور طاقت عطاء کرے۔ آمین

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ