ہنزہ نیوز اردو

بلین ٹری سونامی مہم کے تحت ہنزہ کریم آباد میں سول سوسائیٹیز شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اسلم شاہ) بلین ٹری سونامی مہم کے تحت ہنزہ کریم آباد میں سول سوسائیٹیز شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ کریم آباد ہنزہ میں تمام زمین دار وں سے ان کی ضرورت کے مطابق مختلف درختوں کی تعداد حاصل کی جائے گی اس کے محکمہ زراعت سے درخت حاصل کرکے زمین داروں کو فراہم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ سول سوسائٹیز کے رضا کار سڑکوں کے اطراف میں شجرکاری کریں گے، اس موقع پر ایل ایس او کریم آباد، ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی کریم آباد، بلتت یوتھ آرگنائزیشن،اسماعیلی بوائز اسکاوٹس،گرلزگائیڈ، اسماعیلی ویلنٹئرز، کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدادارو ں کے علاوہ وعلاقہ نمبرداروں کے ساتھ ساتھ زمینداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔شجرکاری مہم کو شفاف اور موثر بنانے کے لیے کریم آباد کے سول سوسائیٹزکا یہ ایک مثبت قدم ہے جس سے شجرکاری عملی طور پر کامیاب بنانے میں معاونت ثابت ہوگی۔
علاوہ ازیں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کریم آباد کے مختلف سول سوسائیٹز کے رضا کار سڑکوں کے اطراف اور دیگر علاقوں میں شجر کاری کی زمہ داریاں سرانجام دیں گے۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ شجر کاری علاقے کے لیے بہت اہمیت کا حامل جس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس طرح سول سوسایئٹیز کامل کر کام کرنے سے مہم کو کامیاب بنانے میں معاونت ہوگی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ