ہنزہ نیوز اردو

برکت علی نگراں حکومت میں اپنے قومی اور بین الاقوامی سطح کے اداروں میں اعلیٰ سطح کی مہارت اور قابلیت کی بنیاد پر شامل ہو کر گلگت بلتستان کی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پُر عزم

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اسلم شاہ):برکت علی نگراں حکومت میں اپنے قومی اور بین الاقوامی سطح کے اداروں میں اعلیٰ سطح کی مہارت اور قابلیت کی بنیاد پر شامل ہو کر گلگت بلتستان کی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پُر عزم۔
برکت علی نگراں حکومت میں اپنے ملکی اور بین الاقوامی سطح کے اداروں کے ساتھ کام کرکے حاصل شدہ تجربے کی بنیاد پر نگراں حکومت میں ایک مثبت کردار ادا کرنے لیے تیار ہیں، برکت علی انتظامی معمالات میں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ویسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ مختلف سماجی اداروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔
برکت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر حاصل کردہ وسیع تجربے کو گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کرنے کے خواہش مند ہیں اور نگراں حکومت کا حصہ بن کرصاف وشفاف الیکشن منعقد کروانے اور نگراں حکومت کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، ملکی سطح پر گلگت بلتستان،آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں مختلف اداروں کے ساتھ اہم انتظامی اموار سرانجام دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ برکت علی کا تعلق دنیور سے ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم یا فتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اہم انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں اور آج کل سماجی اور فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ایسے افراد کو جو ملکی سطح پر اور بین الاقوامی سطح پر تجربہ کے حامل ہیں کو موقع فراہم کرکے ہی نگراں ایک بہتر اور کامیاب نگراں حکومت تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ