ہنزہ (بیورو رپورٹ) ہنزہ سٹی پولیس کی شاندار کامیاب کاروائی گزشتہ روز ایس پی ہنزہ میڈیم طاہرہ یعسوب الدین کے حکامات کی روشنی میں نامی گرامی منشیات فروش ہنزہ التت سے تعلق رکھنے والے اجلال کریم کو درجنوں دیسی عرق اور خام مال کے بھاری سامان کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔ بدنام زمانہ ہنزہ التت کے مشہور معروف منشیات کاروباری دیسی عرق اجلال کریم کو گزشتہ روز سٹی تھانہ علی آباد کے ایس ایچ او فدا حسین جعفری اور ایڈیشنل ایس ایچ او کے زیر نگرانی پولیس کو جوانوں نے مختلف ذرئع کے بنیاد اور ایس پی ہنزہ میڈم طاہرہ یعسوب کے ہدایت کے روشنی میں درجنوں بوتل دیسی عرق اور خام مال کے بھی درجنوں 2سو سے زائد ڈرم کے دساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ہنزہ سٹی پولیس نے ملزم اجلال کریم ساکنہ التت کے خلاف ضابطہ منشیات کے مطابق قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اپنی تحویل میں رکھا۔ اس موقع پر ایس ایچ او ہنزہ سٹی تھانہ فدا حسین جعفری اور ایڈیشنل ایس ایچ او جاوید نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے عوامی اور انتظامی سطح پر اقدامات کئے جا رہے تھے ایس پی ہنزہ کی جانب سے ہدایت کی روشنی میں خواتین پولیس اور مقامی و باخبر زرائع کے مطابق سٹی پولیس ہنزہ نے بھاری مقدار میں فروخت کرنے والے ملزم کو پکڑا گیا ہے جو کہ ہنزہ پولیس کی ایک کامیاب کاروائی ہوئی ہیں جس کے لئے ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں انشاللہ اس اقدام کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری رکھیں گیاس موقع پر عوامی حلقوں نے ایس پی ہنزہ اور ہنزہ سٹی پولیس کی کاورائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں نہ صرف نوجوان نسل بکہ معاشرے کو خراب کرنے والے افراد کوپکڑا گیا ہے انشااللہ آئندہ بھی اس اقدام پر چلتے ہوئے معاشرے میں ہونے والی برُائیوں کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرئینگے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ