ہنزہ نیوز اردو

بجلے سے تنگ ناصر آباد کے عوام شاہراہ قراقرم پر نکل آئیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(اجلال حسین) بجلے سے تنگ ناصر آباد کے عوام شاہراہ قراقرم پر نکل آئیں ۔۔ایگزیکٹو انجئنیر محکمہ بر قیات ہنزہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔۔
شناکی ناصر اباد میں بجلی کی لوڈ شیڈینگ بجلی کا ناقص نظام اور اور غیر منصفانہ تقسيم کے خلاف عوام ناصر اباد کا احتجاج اس احتجاجی جلسے میں ناصر اباد کے عوام نے شرکت کی احتجاجی جلسے کو دیکھتے ہوے ضلعی انتظامیہ حرکت میں ایا ایکسین محکمہ برقیات نے عوام سے وعدہ کیا کہ بجلی کے نظام کو درست کیا جاے گا لوڈ شیڈینگ کا خاتمہ کیا جاے گا عوام تعاون کرے غیر ضروری الاات کا استمعال کم سے کم کرے جلسے میں قراداد بھی پیش کی گیی اج مورخہ 18 جنوری بروز جمعہ 11 بجے ناصر اباد کے عوام بجلی کی غیر منصفانہ تقسيم اور طویل لوڈ شیڈینگ کے خلاف بھر پور احتجاج میں کے کے ایچ روڈ بلاک کیا ناصر اباد کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور احتجاج کو کامیاب بنایا بجلی کی غیر منصفانہ تقسيم اور طویل لوڈ شیڈینگ کو فوری طور پر ختم کیا جاے باقاعدہ طور پر بجلی کا شڈول جاری کیا جاے جس میں ٹایمنگ واضح ہو مایون پاور پروجیکٹ پر جن دو گروپوں کے درمیان انا کا مسلہ بنایا ہوا ہے اس کو فوری طور پر ختم کیا جاے عوام کا بھر پور مطالبہ یہ ہے کی تھرمل بجلی پر ہنزہ کا فنڈ ضائع کرنے کی بجاے پن بجلی کو ترجيح دی جاے اس کے لیے فوری طور پر عطا اباد جھیل یا دیگر جگہوں پر فوری پن بجلی پروجيکٹ لگایا جاے عوام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بدقسمتی سے ہنزہ کے عوام اس وقت سیاسی یتیم ہیں فوری طور پر ضمنی الیکشن کروایا جاے اور ضلع ہنزہ کی دو سیٹوں کے مطالبہ پر غور کیا جاے شناکی کو تحصيل اور گوجال کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کے لیے نوٹیفیکشن فوری طور پر جاری کیا جاے ناصر اباد کے معدنيات کے وسایل پر غیر مقامی افراد کے قبضے کو فوری طور پر واہ گزار کیا جاے تاکی ان قدرتی وسائل سے مقامی افراد مستفید ہوں اکیسویں صدی کے اس ٹکنالوجی کے دور میں شناکی اور ناصر اباد کے موبایل کے فور جی سروس اور انٹرنیٹ سروس سے محروم ہیں ایس سی او سے مطالبہ ہے کہ یہ سروس دی جاے ناصر اباد کے عوام نے حکومت ضلعی انتظامیہ سے مطالبات کیے اگر یہ دس دن کے اندر حل نہی ہوے تو عوام احتجاج پے مجبور ہوگی اور اس کی زمہ داری حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر عاید ہو گی

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر