ہنزہ (اجلال حسین) بالا حکام کے تعاون سے ہنگامی بنیادوں پر ہنزہ التر نالے کے سربند تک لنک روڈ بنانے کی منظوری مل چکی ہے جس کے لئے ہم چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے مشکورہے جنہوں نے عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کو کہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ باب صاحب الدین کے زیر صدرات مرکزی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نمبردار ان اور عمایدین کے ہمراہ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے زائد عرصے سے التت تا علی آباد کے عوا م روزانہ کے بنیاد پر اپنے مدد آپ کے کام کرتے ہوئے پانی کو بحال کرتے ہیں تاہم شدید گرمی کی وجہ سے سربند کو نقصان پہنچاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر زمینوں کو ابتدائی پانی بھی میسر نہیں ہوئی ہے انشااللہ التر سربند تک لنک روڈ مکمل ہونے کے بعد بھاری مشینری کو استعما ل میں لاتے ہوئے متاثرہ سربند کو ایمرجنسی کے بنیاد پر بحال کر نے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین نے ڈی سی ہنزہ کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا عوام کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی سے لنک روڈ کی منظوری کرانے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ التر نالے کے لئے کی جانے واالی لنک روڈ نہایت ہہی اہمیت کا حامل ہے جہاں پر عوام اپنے مدد اپ دن رات کام کرتے ہیں مگر آئے روز نالے میں سیلابی ریلہ انے وکی وجہ سے سربند کو نقصان پہنچاتا ہے انہوں نے کہا کہ لنک روڈ مکمل ہونے سے بھاری مشینری کے استعمال سے نہ صرف عوامی تکلیف کم ہوگی بلکہ مرکزی ہنزہ کے مختلف موضع جات کے لئے فراہم کرنے والی سربند کو بروقت مرمت کرتے ہوئے پانی کو بحال کر دیا جائیگا۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ