ہنزہ نیوز اردو

بالائی ہنزہ کے گاوں گرچہ کے عوام کی مطالبات رنگ لا گئی6,ہزار فٹ لمبا ، گہرا 18، چوڑا 14فٹ عوامی اشتراک ، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مجمنٹ اتھارٹی کے کاوشوں سے 75گھرانوں پر مشتمل بالائی ہنزہ کے گاوں گرچہ میں دریا کا رُخ تبدیل کر دیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین ) بالائی ہنزہ کے گاوں گرچہ کے عوام کی مطالبات رنگ لا گئی6,ہزار فٹ لمبا ، گہرا 18، چوڑا 14فٹ عوامی اشتراک ، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مجمنٹ اتھارٹی کے کاوشوں سے 75گھرانوں پر مشتمل بالائی ہنزہ کے گاوں گرچہ میں دریا کا رُخ تبدیل کر دیا، گزشتہ کئی سالوں سے ،دریائے ہنزہ سے متاثر ہونے والے بالائی ہنزہ گاوں گرچہ کے عوام جہاں پر 75گھرانوں کے رہائشی قیام پزیر تھے دریائے ہنزہ کے بہاو میں اضافہ کی وجہ سے نہ صرف زرعی زمیوں کو نقصان پہنچایا تھا بلکہ رہائشی گھر انوں کے مکین بھی گرمیوں میں اللہ اللہ کرتے ہوئے گھروں میں رہائش پزیر تھے جبکہ کئی مکانات کے افراد بھی نقل مکانی پر مجبور تھے۔ ضلعی انتظامیہ ہنزہ ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی بھر پور تعاون کے علاوہ عوام گرچہ کے مطالبات اور امداد کی وجہ سے تین ماہ قبل شروع کرنے والی محفوظ بند جہاں پر سرکاری ومقامی عوام کی کاوشوں سے 6ہزار فٹ لمبا ، گہرا 18، چوڑا 14فٹ بند ھ پر کام کرتے ہوئے دریائے ہنزہ کا رُخ تبدیل کر دیا گیا جس کی وجہ سے بالائی ہنزہ کے گاوں گرچہ کے عوام نے سکھ کا سانس لے لیا۔ اس موقع پر عوام گرچہ کے عمائدین نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ ہنزہ اور ڈسٹرکٹ ڈایزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کا انتہائی شکر گزار ہے جنہوں نے ہمارے گاوں کو بچانے کے لئے جس قد ر کام کیا ہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے علاقے میں ہونے والی عوامی خوف ہراس اور جائیدادوں کو بچانے کے لئے مقامی عوام کی مدد کے علاوہ انتظامیہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے حکام اس محفوظ بندھ کو مکمل کرنے تک نگرانی کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح خلوص نیت کے ساتھ عوام گرچہ کے املاک کو بچانے کے لئے کام کر چکے ہیں انشااللہ آئندہ بھی ہمارے اس مشکل پر بھر پور تعاون کرئینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ