ہنزہ نیوز اردو

بالائی ہنزہ کے گاوں رمینجی میں برفانی چیتے کا مویشوں پر حملہ درجنوں زخمی جبکہ دس سے زائد اچھی نسل کے بکریاں ہلاک

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) بالائی ہنزہ کے گاوں رمینجی میں برفانی چیتے کا مویشوں پر حملہ درجنوں زخمی جبکہ دس سے زائد اچھی نسل کے بکریاں ہلاک کر دئے۔مقامی افراد کے مطابق گزشتہ دنوں بالائی ہنزہ کے دورافتادہ گاوں رمنجی چیپرسن کے چراغاں میں عوام رمنجی کے درجنوں مویشیوں کو برفانی چیتا نے درجنوں کو ذخمی کر دیا جبکہ دس سے زائد اچھی نسل بکریوں کو ہلاک کر دیا گیا جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کا لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ مقامی عوام نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ مسگر کے عوام نے حملہ وار برفانی چیتے کو پکڑ کر محکمہ کے حوالہ کر دیاتھا ہمیں امید ہے کہ محکمہ جنگلی حیات ہمارے اس نقصان کا ازلہ کرنے میں مدد کرئیگی۔ بصورت دیگر اپنی مال مویشی کو بچانے کے خاطر ان برفانی چیتے کو مارنا پڑے گا جس کا پورا تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہوگی۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ