ہنزہ نیوز اردو

بالائی ہنزہ کے عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(رحیم اللہ بیگ )پیپلزپارٹی ضلع ہنزہ کے صدر ظہور کریم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بالائی ہنزہ کے عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں، چپورسن کے 9گاوں، شمشال،سوست، نظیم آباد ،خدا آباد،سمیت دیگر گوجال کے بالائی علاقے میں ایک ڈاکٹر تعنات نہیں ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی بغض ہنزہ اور محکمہ صحت حکام کی نااہلی کے باعث بالائی ہنزہ کے عوام کو صحت کے شعبہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،چھوٹی سے چھوٹی بیماری کیلئے کئی کلو میٹر سفر کرکے دوردراز کے علاقوں شمشال اور چپورسن مسگر سے علی آباد یا گلگت آنا پڑھتا ہے اور اس لاک ڈاون کے دوان ٹرانسپورٹ کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جگہ جگہ روکنے کے باعث مزید مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو ہنزہ کی زمینیں اور وسائل تو نظر جلد آتے ہیں لیکن یہاں کے غریب عوام صحت کے مسائل کبھی نظر نہیں آتےہیں۔ اس جدید دور میں ہزاروں کی آبادی پر مشتمل گوجال بالا میں ایک ڈاکٹر کا نہ ہونا صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے لئے سوالیہ نشان ہے ظہور کریم نے کہا ہے کہ کرونا وباء کے ایمرجنسی کے باعث ہنزہ میں تعینات ڈاکٹروں کو دیگر ایمرجنسی کے علاقوں میں ٹرانسفرکیا گیا تھا جن کو ابھی تک دوبارہ واپس نہیں بلوایا گیا ہے اور اس وقت ہنزہ میں کرونا کی سنگین صورت حال ہے اور ہسپتالوں میں ایک بھی سپیشلسٹ ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ