ہنزہ نیوز اردو

ایک کاروباری شخص کو گلگت بلتستان کونسل میں نمائندگی دے کر پارٹی دیرینہ کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر) ایم ایس ایف (ن) ضلع گلگت کے نائب صدر فضل نوید نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کونسل میں ہنزہ کو نمائندگی دینی تھی تو پارٹی کے کسی دیرینہ کارکن کو دیتے جس نے پارٹی کیخلاف کمپئین چلائی اسی کو گلگت بلتستان کونسل کا ممبران منتخب کیا گیاانہوں نے کہاکہ ایک کاروباری شخص کو گلگت بلتستان کونسل میں نمائندگی دے کر پارٹی دیرینہ کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا جس سے پارٹی کارکنوں میں مایوس ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے نام گلگت حلقہ3کے ایک کاروباری شخصیت کوگلگت بلتستان کونسل میں نمائندگی دینا ہنزہ کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے جسے ہنزہ کے عوام کبھی بھی قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جس شخص کو گلگت بلتستان کونسل میں نمائندگی دی گئی ان کا نہ مسلم لیگ ن سے تعلق ہے اور نہ ہی کبھی مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا ہے اور حالیہ انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن کیخلاف کمپیئن چلائی ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ