ہنزہ نیوز اردو

ایس پی ہنزہ اصف امین اعوان حساس اداروں کے سربراہان کے ساتھ محرم کے حوالے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ کے امن کو برقرار رکھنا ہماری الوین ترجیح ہوگی جس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے اور اس میں ہماری اہم کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان نے گزشتہ روز ضلع ہنزہ میں حساس اداروں کے سربراہان کے ساتھ محرم الحرم کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ ایک پرامن علاقہ ہے اس امن کو برقرار رکھنے میں سیکورٹی اور حساس اداروں کا اہم کردار ہے اور ہم امید کرتے ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھی اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھتے ہوئے ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کرئینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے دوران مشکوک اور غیر مقامی افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور محرم کے ایام میں غیر مقامی افراد کو ضلع سے باہر نکلا جائے گا جس کے لئے حساس اداروں کی مدد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اجلاس میں مزید کہا کہ محرم الحرام کے دورانکامن کو برقرار رکھنے علاقے کے علما، عمایدین ، سیاسی و مذہبی اداروں کی مشاورت اور مدد کی ضرورت ہو گی جس کے لئے بہت جلد محرم کے حوالے سے اجلاس بلایئا جائے گا انشاللہ حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محرم الحرام کے ایام کو اختتام پزیر کرئینگے۔ایس پی ہنزہ نے مزید کہا کہ محرم الحرم میں امن قائم کرنے کے لئے ضلع نگر کے علما اور ضلعی انتظامیہ نگر کے ساتھ مل کر کام کرئینگے۔اس موقع مختلف سیکورٹی اور حساس اداروں کے حکام شریک ہوئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ