ہنزہ نیوز اردو

ایسا ہوا تو یہ راز،راز ہی رہ جائے گا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

شاید بہت سے لوگوں کو یہ پتہ بھی ہو یا نہ ہو۔ہمارے صحافی حضرات جو بھی رہنماؤں کے یا جو بھی سیاستدانوں کے پروگرام کرتے ہیں وہ پروگرام پہلے سے وہ صحافی اور رہنما کے درمیان طے شدہ ہوتے ہیں۔اس لئے وہ اتنے اچھے سے اور بڑے حوصلے کے ساتھ اپنا موقف بیان کرتے نظر آتے ہیں۔شاید یہی وجہ ہوگی کیونکہ ان حضرات کی زبان کسی موڑ پر لڑکھڑاتی نظر نہیں آتی۔تو ہوتا ایسا ہے اور سب کچھ طے شدہ ہوتا ہے۔کیا سوال وہ صحافی پوچھے گے اور کیا جواب وہ دینگے۔اور بعض دفعہ تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر کسی سیاستدان کو کوئی ایسا سوال سامنے آ جائے جس کا جواب سے وہ نا آشنا ہو۔تو وہ صحافی أس کو اس مشکل گھڑی سے نکالنے کے لیے بہت مدد کرتا ہے۔یعنی سکھاتا ہے کہ آپ نے اس کو اس طریقے سے جواب دینا ہے۔لیکن یہ سکھانے کا جو #عمل ہے ایسے عوام سے #چھپایا جاتا ہے۔ان کے پروگرام میں ایسا کوئی سوال موجود نہیں ہوتا جو لوگ امید لگائے بیٹھتے ہیں کہ ایسا کچھ وہ صحافی پوچھے گا جن سے ان رہنماؤں کی جو کمزوری ہے وہ آگے آئے گی۔لیکن افسوس ایسا کوئی سوال أن انٹرویوز کا حصہ ہی نہیں ہوتا۔میں پوری دنیا کی بات کر رہا ہوں جس میں گلگت بلتستان اور پاکستان دونوں آتے ہیں۔جس کی وجہ سے ہمارے سیاستدانوں کا ایسا چہرہ بھی سامنے آ جائے جو وہ اپنے اندر چھپائے پھر رہیں ہیں۔وہ چہرہ جس کو ہر بار محفوظ رکھنے کے لئے ہمارے صحافی حضرات کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔ان شاءاللہ اس کردار کو صحافت کے اندر زیادہ دیر تک میں اپنے پاؤں جمانے نہیں دونگا اور اس کو مٹانے کے لئے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔ان شا اللہ،
اللہ تعالیٰ اس راہ میں میرا حامی و مدد گار ہو۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ