ہنزہ ( بیورو رپورٹ )صدر پاکستان نے قراقرم یورنیورسٹی ہنزہ کیمپس کا افتتاح میر پیلس میں کردیا۔عوام اور طلباء حیران، ایسا لگا کہ میر غضنفر علی خان نے اپنی محل قراقرم یورنیورسٹی ہنزہ کمپس کے لئے ڈونیشن کر دیا۔ گزشتہ روز ادسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے اپنی دروہ ہنزہ کے دوسری روز قراقرم انٹر نیشنل یورنیورسٹی ہنزہ کیمپس کا باضابطہ افتتاح گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے میر پیلس میں کر دیا۔ اس موقع پر KIUہنزہ کیمپس کے طلباء اور والدین شریک ہوئے ۔ والدین اور طلباء کو ایسا لگا کہ میر غضنفر علی خان نے اپنا محل KIUکیمپس کے لئے ڈونیشن کر دیا۔جبکہ اس وقت KIUکیمپس ہنزہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد کے اضافی کلاسوں میں KIUکے طلباء زیر تعلیم ہے جہاں پر یورنیورسٹی انتظامیہ نے کروڑوں روپے خرچ کرکے کیمپس تیار کیا ہے۔KIUکیمپس ہنزہ میں زیر تعلیم طلباء اور والدین میرغضنفر علی خان گورنر گلگت بلتستان کے محل میں کیمپس کا افتتاح کرنے پر حیران ہو گئے۔جبکہ دوسری جانب انتظامیہ نے ہنزہ صدر مملکت ممنون حسین کے دوسرے دن بھی ہنزہ کے مختلف علاقے گنش تا سوست ہر قسم کی ٹریفک معطل کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے بالائی ہنزہ کے عوام مسافرملکی سیاح جو خنجراب ٹاپ، ٹینل ، عطاآباد جھیل کی سیر کرنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد ا ور مریض محصور ہو کر رہ گئے۔ گزشتہ دنوں کی طرح شاہراہ قراقرم سے محلوں کی طرف جانے والی لنک روٹس ، دکانیں بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے ملازمین ، مریضوں اور مسافر کو سخت پریشنانی کا سامنا کرنا پڑا۔