ہنزہ (اجلال حسین) اگست کے پہلے ہفتے میں چھوس نالے سے علی آباد ہیڈ کواٹر کیلئے پانی کا افتتاح چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کرئینگے جبکہ مرتضی آباد بالا کے عوام کی جائزہ مطالبات پورا کر د دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) اعجاز قاسم نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا۔ کہ ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد جو کہ ششپر گلیشیر کے پھیلاو کی وجہ سے نہ صرف پینے کے بلکہ آبپاشی کا پانی بھی متاثر کر دیاہے جس کی وجہ سے خصوصاً عوام مختلف مسائل سے دوچار ہے مگر صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی ہنگامی بنیادوں پر حسن آباد چھوس نالے سے8ا نچ پائپ پا نی آبپاشی اور پینے کے لئے منصوبہ رکھا گیا ہے انشااللہ اگست کے پہلے ہفتے میں افتتاح کرئینگے جس کی وجہ سے ہیڈ کواٹر کے لئے پانی کی قلت میں کمی آئیگی انہوں نے کہا کہ عوام مرتضی آباد بالا کی جانب سے چھوس نالے بچھانے والی پائپ پرتحفظات تھا مگر جائز مطالبات جن میں پانی کی ملکیت کی نشان داہی کے علاوہ نالے میں پانی کی اضافہ ہونے پرسپلائی کی بحالی اور کسی ممکنہ صورت میں ضلعی انتظامیہ ہنزہ کو آگاہ کرتے ہوئے کوئی بھی قدم اٹھانے کا پابند ہونگے۔ جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ حکام کے مطابق التر نالے سے فراہم ہو نے والی پانی کی شدیدقلت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے ہنگامی بنیاد پر التر نالے کے دوسری سائیڈ التت کی جانب سے 70لاکھ سے زائد کا لنک روڈ بنانے کا فصلہ کر لیا گیا ہے۔ لنک روڈ مکمل ہونے کے بعد التر نالے سے سنٹر ہنزہ تک فراہم کی جانے والی پانی کے سربند کو مشینری ذرئع مرمت کرتے ہوئے پانی کو بحال کر دیا جائے گا جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر لئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام سنٹر ہنزہ کو بڑی ریلف ملے گی۔