ہنزہ نیوز اردو

اگر 10جولائی کو سیاحت کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تو ہم 12 جولائی کے بعد احتجاج کی کال دینگے: ہنزہ ہوٹل ایسوسیشن

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 ہنزہ(پ ر): آج مورخہ 5جولائی بروز اتوار ہنزہ ہوٹل ایسوسیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ممبران کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پچھلے سات مہینوں سے ہمارے ہوٹلز بند ہیں۔ہوٹلز مالکان نے بہت برداشت کی ہے۔پورے پاکستان میں تمام کاروبار ایس او پیز کے ساتھ کھل گئے ہیں۔ہمارے گلگت بلتستان ٹورزم ڈیپارٹمنٹ نے بھی گلگت بلتستان ہوٹل ایسوسیشن کے ساتھ ملکر ایس او پیز تیار کیے ہیں۔ہم اس پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے مئ میں سیاحت کھولنے کا اعلان کیا تھا۔اسپر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔ اب وزیر امور کشمیر 10جولائی کو گلگت آرہے ہیں۔اگر 10جولائی کو سیاحت کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تو ہم 12 جولائی کے بعد احتجاج کی کال دینگے اور اپنے سٹاف اور فیملی کے ساتھ کے کے ایچ پہ دھرنا دینگے۔اور کسی بھی ہوٹل میں سرکاری اور غیر سرکاری کوئی بھی مہمان کو کمرہ نہیں دینگے۔جب تک گلگت بلتستان میں سیاحت کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ