ہنزہ نیوز اردو

اگر گندم سبسڑی ختم کر دی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے اور ہر آنے والا الیکشن میں پیپلز پارٹی کے نوجوانوں کی مدد سے بھرپور الیکشن لڑیں گی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سیمہ کرن): پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ہنزہ کے زیراہتمام پیپلز کیمپ آفس ہنزہ میں ایک پروقار شمولیتی تقریب کا انعقاد کردیا گیا تقریب میں انفارمیشن سیکرٹری پی وائی او گلگت بلتستان کامریڈ شاہد سینئر رہنما شیرافضل۔ نوید پی پی پی ڈسٹرکٹ ہنزہ اور یوتھ کے رہنماؤں میں حیدر علی۔ قیمت کریم۔ شاہد جیالہ ۔ نوید ﷲ بیگ۔ غلام عباس۔ موبین۔ پی ایس ایف ہنزہ کے صدر سلیم جنرل سیکرٹری مہتاب کریم نے شرکت کی شمولیتی تقریب میں مختلف سیاسی تنظیموں سے درجنوں نوجوانوں نے پی وائی او۔ پی ایس ایف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اس موقع پر نیا آنے والوں کو کامریڈ شیرافضل نے ہار پہنایا۔ اور مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے پارٹی میں آنے والوں کو خوش آمدید کیا اور عزم کیا کی پیپلز پارٹی کے بنیادی منشور پر عمل کرتے ہوئے طبقات سے پاک سماج کے لئے جدوجہد کریں گے۔ اور اس وقت اگر کوئی عوامی پارٹی ہے تو پی پی پی ہے جو ہمیشہ غریب عوام کی نماہندہ جماعت رہی ہے۔
وفاقی بجٹ کو سرمایہ داروں کا بجٹ قرار دیا گیا. اور اگر گندم سبسڑی ختم کر دی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے اور ہر آنے والا الیکشن میں پیپلز پارٹی کے نوجوانوں کی مدد سے بھرپور الیکشن لڑیں گی اور کامیاب ہو گئی۔ اور اگر دھاندلی کی کوشش کی گئی تو نوجوان بھرپور مزاحمت کریں گے۔ پی وائی او۔ پی ایس ایف شمولیت اختیار کرنے والے کرنے والوں میں شاہد کریم۔ یونس. اقبال کریم. ارشادکریم. وسیم عباس. عمران خان. وسیم. اکرم ۔ زوہیب خان اور دیگر تھے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ