ہنزہ نیوز اردو

اکرام اللہ بیگ بیگ جمال نے کئی بار پیسے مانگے پیسے دینے سے معذرت کے بعد اس نے ڈائریکٹر شپ جو کہ وہ بذریعہ الیکشن منتخب ہوئے تھے استعفیٰ دی: رحیم اللہ بیگ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (پ۔ر)سابق ڈائریکٹر سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ اکرام اللہ بیگ جمال کی حالیہ میڈیا بیان کی تردید کرتے ہوئے ترجمان سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ رحیم اللہ بیگ نے کہا ہے کہ اکرام اللہ بیگ جمال کی میڈیا بیان میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے ، ظفر اقبال اور ان کی کابینہ نے ٹرسٹ ایکٹ اور قانون کے عین مطابق اکثریت رائے سے جنرل باڑی اجلاس میں بذریعہ قرار داد متفقہ طور پر تحریری اجازت ملنے کے بعد این ایل سی کے ساتھ ان کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں ایگریمنٹ ہوا ہے ۔ ایگریمنٹ دونوں فریقین کی رضا مندی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کئے گئے ہیں ۔ ترجمان نے کہا ہ اکرام اللہ بیگ بیگ جمال نے کئی بار پیسے مانگے پیسے دینے سے معذرت کے بعد اس نے ڈائریکٹر شپ جو کہ وہ بذریعہ الیکشن منتخب ہوئے تھے استعفیٰ دی ان کا تقاضہ تھا کہ جب بھی وہ میٹنگ کیلئے سوست یا دیگر کسی جگہے پر جائے ان کو بھاری خرچہ دیا جائے چونکہ کابینہ میں اور بھی ڈائریکٹر موجود ہیں ان کو کوئی بھی میٹنگ اخراجات نہیں دئیے جاتے تھے جبکہ اکرام اللہ بیگ جمال کا اسرار تھا کہ ان کو سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ سے جالی بلات کے ذریعے خرطہ دیا جائے جس پر بورڈ نے اس کی اس بات کو ماننے سے صاف انکار کر دیا اس کے بعداس نے ڈائریکٹر شپ سے استعفیٰ دیا ۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ