ہنزہ نیوز اردو

اپرچترال میں سڑک حادثہ۔ ڈمپر گاڑی نالہ عبور کرتے ہوئے پل ٹوٹنے سے نیچے گر گیا ڈرائیور جان بحق۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اپر چترال(منیر احمد ) ضلع اپر چترال کے علاقہ تورکہو میں استارو گاؤں میں ایک ڈمپر گاڑی لکڑی کا پل ٹوٹنے کی وجہ سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ تورکہو سب انسپکٹر قربان علی کے مطابق ایک ڈمپر گاڑی رجسٹریشن نمبر 3953 جو حالی تھا وہ استارو میں نالے پر ایک لکڑی کا پُل عبور کر رہا تھا کہ پل کی حستہ حالی کی وجہ سے وہ ٹوٹ گیا اور حالی ڈمپر نیچے گر گیا۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور افتحار احمد ولد بشیر احمد سکنہ چکاری سوری ضلع لوئیر دیر موقع پر جاں بحق ہوئے۔ ان کی معیت کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالہ کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق یہ ڈمپر گاڑی جو تعمیراتی مواد لانے کیلئے استعمال ہوتا ہے مگر فی الحال یہ حالی تھا اور تورکہو سے بونی جارہا تھا جب یہ اس لکڑی کا پل عبور کر رہا تھا تو پل اچانک ٹوٹ گیا اور ڈمپر گاڑی نیچے گر گیا۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوا۔
آزاد ذرائع کے مطابق یہ پُل محکمہ مواصلات  کی ملکیت تھی اور یہ پہلے سے حراب تھا مگر محکمہ کے اہلکاروں نے اس کی مرمت کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کے نتیجے میں یہ حالی گاڑی کی بوجھ بھی برداشت نہ کرسکا اور ایک المناک حادثے کا سبب بنا۔ آج صبح گیارہ بجے یہ حادثہ پیش آیا۔
ذرائیع کے مطابق تور کہو روڈ پر کام ہورہی ہے استارو سڑک پر کٹائی ہورہی ہے اور یہ ڈمپر گاڑی ملبہ کو اٹھاکر پھینک رہا ہے یا سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان لانے کیلئے استعمال ہوتا ہے مگر حادثے کے وقت یہ ڈمپر گاڑی حالی تھا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ