ہنزہ نیوز اردو

انشااللہ 29اگست کو ہنزہ میں ضمنی انتخابات کا عمل پورا ہو جائیگا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین)ہنزہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے بوالے امیدوار الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری شدہ ضابطہ اخلاف پر عمل کرنے کے پابند ہونگے علاقے میں امن امان اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کے لئے امیدوار اور عوام انتظامیہ اور الیکشن عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کرے ان خیالات کا اظہارڈدسٹرکٹ ریٹرنگ افسر/ڈی سی ہنزہ سمیع اللہ فاورق کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ ۔لینے والے امیدواروں کو مخاطب ہو تے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ 29اگست کو ہنزہ میں ضمنی انتخابات کا عمل پورا ہو جائیگا جس کے لئے عوام اور امیدوار پر فرض ہو گا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل کرینگے جس کے مطابق پولینگ کے 48گھنٹے پہلے انتخابی مہم کو ختم کرنا ہو گا جبکہ اس سے قبل انتخابی کمپین کے دوران عوام کو کسی قسیم کی لالچ دیتے ہوئے نقد ی یا دیگر اشیاء دینے کے ثبوت ملنے پر امیدوار کے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئیگی۔ ڈپٹی کمشنرر ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کے زیر صدرات اجلاس میں مزید کہا کہے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار وں کو ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ایک ایک شق پڑھ کر سنایا جس پر امیدوارں نے متفقہ طور پر قانون کی پاسداری اور امن امان کے ساتھ انتخابات کو مکمل کرنے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کر ایا ۔ اس موقع پر ایس پی ہنزہ نے امیدواروں کے ساتھ مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہر امیدوار پولنگ کے دوران پولنگ ایجنٹوں کو اطلاع کر دے کہ ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے تاکہ انتخابی مہم میں کسی قسم کی بد نظمی پیدا نہ ہو۔اس موقع پر ریٹرنگ افسر حلقہ ۶ہنزہ شہنشاہ کے علاوہ ایس پی ہنزہ اصف امین اعوان ، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شریار احمد، اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر سلمان علی برچہ اور قبال محمد کے علاوہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران شریک ہوئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ