ہنزہ نیوز اردو

امریکی شہری نے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کے عوض مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ نیوزی لینڈ کے شکاری آیبیکس کے شکار میں کامیاب نہ ہوسکے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

چترال(گل حماد فاروقی) امریکی شہری کرسٹوفر نے 92000 امریکی ڈالر جس ملکیت تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں نے مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد حسین نے تصدیق کرتے ہوئے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ان امریکی شہری نے 92 ہزار امریکی ڈالر میں  شکارٹرافی کا کامیاب بولی دیکر حاصل کیا تھا اور دس ہزار روپے شوٹنگ لائسینس کیلئے جمع کئے تھے جبکہ نیوزی لینڈ کے شکاری مسٹر سٹیسی نے 145000 روپے  شکار کیلئے اور دس ہزار روپے شوٹنگ لائسنس کی جمع کی تھی۔ شاہ شاہ کے علاقے البرہان توشی و ی سی سی کے جنرل سیکرٹری شہزادہ میر حسنات الدین (المعروف شہزادہ گل) نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ امریکی شہری نے مارخور کا کامیاب شکار کیا جبکہ نیوزی لینڈ کے شہری نے تین مرتبہ فائرنگ کی مگر آئبیکس کا شکار نہ کر سکااور کل دوبارہ کوشش کرے گا کہ آبیکس کا شکار کرے۔انہوں نے بتایا کہ یہ شکاری ایک ہیلی کاپٹر میں آئے تھے جن میں تین غیر ملکی اور پاکستانی میڈیا ٹیم ہیں۔ شہزادہ گل نے بتایا کہ اس مارخور کی سینگیں 44 انچ لمبے ہیں اور اس کی عمر دس سال ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں کل 12وی سی سی ہیں مگر 1997 سے لیکر آج تک 10 ویلیج کنزرویٹری کمیٹی نے کوئی شکار نہیں کرایا اور مفت میں پیسے لے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس نے پچاس شکار کرائے ہیں اور پچھلے تیس سال سے کنزرویٹری نظام متعارف ہوا ہے مگر اس میں صرف دو ، وی سی سی میں شکار ہوا ہے باقی ویسے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ البرہان توشی وی سی سی میں 350 مارخور پائے جاتے ہیں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ