ہنزہ نیوز اردو

امجد ایڈوکیٹ اپنی منفی سوچ کے ذریعے سید جعفر شاہ صاحب کی ناگہانی موت سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتاہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت :امجد ایڈوکیٹ اپنی منفی سوچ کے ذریعے سید جعفر شاہ صاحبگ کی ناگہانی موت سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتاہے اور میری تحریک انصاف میں شمولیت سے امجد کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آنے لگا ھے اور وہ ہواس باختہ ہو چکا ہے۔ڈاکٹر اقبالسابق وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے پیپلزپارٹی کے صدر امجد ایڈوکیٹ کے بیان کو جس میں اس نے ڈاکٹر محمد اقبال کی تحریک انصاف میں شمولیت اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا ہے، کی شدید الفاظ میں مذمت کی ھے۔ اور کہا ہے کہ امجد اپنی منفی سوچ کے ذریعے سید جعفر شاہ صاحب کی ناگہانی موت سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتاہے اور میری تحریک انصاف میں شمولیت سے امجد کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آنے لگا ھے اور وہ ہواس باختہ ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ یہ وہی امجد ہے جو سید جعفر شاہ صاحب کو گلگت بلتستتان کی فردوس عاشق اعوان اور دوسرے توہین آمیز القابات سے نوازتا تھا۔ جبکہ میرا سید جعفر شاہ صاحب کے ساتھ بھائیوں جیسا رشتہ تھا اور ھم لوگوں نے بہت سے معملات بھی طے کر لیئے تھے ۔ میں نے ہمیشہ ان کا نام احترام سے لیا ہے اور توہین آمیز الفاظ کبھی استعمال نہیں کیے۔ ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے میری شمولیت پہلے سے ہی طے تھی۔ میں نے سید جعفر شاہ صاحب کی رضامندی کے لیئے ملتوی کیا تھا ۔اور جب ان کی ناگہانی موت واقع ہوئی تو ان کے لئے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں میری تقریر ریکارڈ پر ہےجس دوران ۔سب نے فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کی ۔ حلقہ کے وسیع تر مفاد کے لئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔اس پر نہ ہی کسی نے خوشی منائی نہ جشن منایا۔ یہ وقت کی ضرورت تھی ۔اور میرے حساب سے سید جعفر شاہ صاحب کی وفات کا چوتھا دن تھا۔ دوسرے دن ان کو سپرد خاک کر دیا گیا تھا ۔ اس کے اگلے دن بھی میں گلگت میں ہی تھا۔ انھوں نے کہا اس کے باوجود بھی اگر سید جعفر شاہ کے خاندان اور اس کے کارکنوں کو دکھ پہنچایا ہے تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں ۔ اور میرا وعدہ ہے کہ سید جعفر شاہ کے مشن کو ان کے خاندان کے ساتھ مل کر آگے بڑھائوں گا۔ ڈاکٹر اقبال نے کہا آنے والے انتخاب میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائےگی اور ہم نے 72 سالوں سے صوبے کا خواب دیکھا تھا وہ انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پورا ھو گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ