ہنزہ نیوز اردو

الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام تبلیغی اجتماع میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو مفت علاج

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

چلاس(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام تبلیغی اجتماع میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو مفت علاج ، دوائی اور ایمبولینس سروس مہیا کی گئی، ڈاکٹر ز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور رضاکاروں کی بڑی تعداد نے اس موقع پر خدمات سر انجام دئیے ، صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن اور صدر ضلع دیامر عنایت الرحمن نے میڈیکل کا دورہ کیا اور سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن صرف اور صرف خدمت کے ذریعے رضائے الہٰی کے حصول پر یقین رکھتی ہے، جہاں بھی اجتماعات ہوں وہاں ہم کوشش کرتے ہیں کہ لوگوں کو سہولیات مہیا کی جائیں۔ میڈیکل کیمپ میں 3 ڈاکٹرز،6 پیرا میڈیکل سٹاف اور 15 رضاکاروں کے علاوہ 2 ایمبولینسز نے حصہ لیا۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ