استور(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے ضلع استور میں گھروں کو آگ لگنے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں، اس سلسلے میں پہلی سرگرمی چھوگام میں کی گئی جہاں متاثرین میں امدادی سامان (گرم کپڑے، لحاف اور راشن) تقسیم کیا گیا۔ صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و رورل ڈیویلپمنٹ فرمان رانا، صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع استور کفایت الدین، ریجنل منیجر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان طاہر رانا و دیگر نے متاثرین میں سامان تقسیم کیا، صوبائی وزیر فرمان رانا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ہر مشکل گھڑی میں اپنی خدمات کے ساتھ پیش پیش ہے اور استور میں جب بھی کوئی قدرتی آفت آتی ہے الخدمت فاونڈیشن کی ٹیم امداد کے ساتھ پہنچ جاتی ہے، جس پر ذمہ داران خراج تحسین کے مستحق ہیں، استور میں سردی بڑھ رہی ہے، امدادی سامان خاص طور پر گرم بستروں سے متاثرین کو کسی حد تک ریلیف ملے گا، حصوبائی حکومت بھی جی بی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں سرگرمیوں میں مصروف ہے لیکن ایسے فلاحی اداروں کا تعاون حکومت اور انتظامیہ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی داد رسی کرنا اور ان کے مسائل کا تدارک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہم ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، اس موقع پر صدر الخدمت ضلع استور کفایت الدین نے کہا کہ الخدمت ہمیشہ کی طرح آفات کا شکار افراد کے ساتھ تعاون کررہی ہے، الخدمت ویمن ونگ کی طرف سے امدادی سامان چھوگام میں تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ ٹٹوال کے متاثرین میں بھی اسی ہفتے امدادی سامان تقسیم کیا جائیگا، اس موقع پر متاثرین نے الخدمت فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ