ہنزہ نیوز اردو

اس دنیا میں ہم آئے ہیں اور ایک دن چھوڑ کے جانا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

انور خان

اس دنیا میں ہم آئے ہیں اور ایک دن چھوڑ کے جانا ہے, بس شرط اتنی سی ہے جو قیمتی زندگی ہمیں ملی ہے اس کو بامقصد, خوشحال اور باعزت طریقے سے گزارا جائے آج 4 نومبر 2019 ہمارے محلہ آغا خان آباد کے لیے بلک ڈےثابت ہوا اور ہمارا پیارا کا کو کریم اللہ ہم سے بچھڑ گئے. محترم کا کو ایک شریف, نفیس, محنتی اور ذہین انسان تھے. اس کے پاس لیڈرشپ جیسے عظیم صلاحیت موجود تھی. اس کی سوچ اور عملی اقدامات ہمارے نئی نسل کے لیے یے بہت ہی ہمدردانہ اور مخلصانہ تھی.
آخری بار میری ملاقات رات کو ایک ہوٹل میں میں ہوئی تو وہ ہمارے سوسائٹی کے لیے بڑے فکر مند نظر آئےاور یوتھ کو منشیات سے دور کر کے علم و ہنر اور کاروبار میں مصروف کرنے پہ بحث کرتے رہے.
محترم کاکو کریم اللہ نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی. آج کا دن کریم اللہ کے والدہ اور اس کے پورے خاندان کے لیے یے بڑا امتحان کا دن ہے اس مشکل ترین وقت میں کوئی بھی لفظ اس سانحے کا متبادل نہیں ہو سکتا. پھر بھی اللہ کے حضور دعا ہے کہ ہم سے بچھڑے ہوئے اس عظیم ساتھی کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹ ہے آسان فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے.

دوسری بات اس دن جو چیز سب نے محسوس کیا وہ یہ کہ آج کل نوجوان اپنی صحت کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے. میت میں آئے ہوئے لوگوں کی کچھ انتہائی اہمیت کے حامل باتیں جو میں نے نوٹ کیا عرض کرنا چاہتا ہوں

نمبر1. ہم اپنا کوئی جرنل چیک اپ نہیں کرواتے ہیں.
نمبر 2. ہیلتھ سینٹر علی آباد میں سہولیات کا فقدان ہے.
نمبر 3. پہلے 60 یا 70سالہ لوگو کو ہارٹ کا مسئلہ ہوتا تھا اب تیس اور چالیس کی عمر میں یہ مسئلہ آچکا ہے.

نمبر 4. میت میں آئے ہوئے ایک پروفیسر نے عرض کیا کی اس نے بازاری تیل خریدنا بند کیا ہے بلکہ انہیں پیسوں سے وہ دیسی گیری خریدتا ہے اور انہیں پیس کر کو کنگ آئل کی جگہ گھر میں استعمال کرتا ہے.

نمبر 5 پانچ مجھے ایک بندے نے کہا کی آرٹ کونسل کے پروگراموں میں صحت کے متعلق اور سپیشل ہارٹ کے متعلق لوگوں کو آگاہ کریں.

آخر میں ایک مرتبہ پھر سے دعا ہے کی بچھڑے ہوئے ہمارے پیارے دوست کریم اللہ کو جنت میں اعلی مقام ملے اور جو نوجوان اس وقت زندگی گزار رہے ہیں انہیں اپنی صحت کو سنجیدگی سے لینے کی توفیق عنایت فرمائے آمین.

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ