ہنزہ ( رحیم امان ) اسیر رہنما بابا جان کو انسانی ہمدردی کے تحت علاج کی سہولت فراہم کی جائے ۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعجاز گلگتی
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ اعجاز گلگتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسیر رہنما بابا جان دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور اس سے ان کے جان کو خطرہ ہے انسانی ہمدردی کے بنیاد پر یہ ان کا حق بنتا ہے کہ انہیں علاج کا حق دیا جائے اس لیے بابا جان کو اسلام آباد منتقل کرکے ان کا علاج کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا جان کو سینے میں سخت تکلیف ہے اور ڈاکٹروں نے جلد انجیوگرافی کروانے کی تجویز دی ہے گلگت بلتستان کی ہسپتالوں میں یہ سہولت میسر نہیں ہے اس لیے جلد از جلد انسانی بنیادوں پر بابا جان کو اسلام آباد منتقل کرکے ان کا علاج کروایا جائے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ