ہنزہ نیوز اردو

اسیران رہائی کمیٹی کی جانب دھرنے کے تیسرے روز شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کرنے کا اعلان کردیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سیماکرن) اسیران رہائی کمیٹی کی جانب دھرنے کے تیسرے روز شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کرنے کا اعلان کردیا۔
ہنزہ میں سیاسی اسیران کی رہائی کے حق میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ شرکاء میں ہنزہ کے دور دراز علاقوں سے بھی نوجوان اور خواتین ہزاروں کی تعداد میں موجود تھیں ۔شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ معطل رہا دریں اثناء تمام کاروباری مراکز کھلے رہے جبکہ بازار ایسوسیشن اور ہوٹل ایسوسیشن کے تعاون سے دھرنے کے تیسرے روز شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کیا گیا۔
دھرنے میں پورے گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی اور سول سوسائٹیز کے رہنماؤں نے شرکت کی جن میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ، جاوید حسین،آغا شہزاد، سلطان گولڈن،راجہ شہباز اور پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل ر عبید للّٰہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اسیرانِ ہنزہ کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ تمام اسیروں کی رہائی تک ہنزہ کے عوام کا ساتھ دینگے اور مطالبے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں گلگت گھڑی باغ میں بھی دھرنا دینے کا اعلان کیا۔ دھرنے سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسیروں کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو پورے گلگت بلتستان میں دھرنا دیں گے۔
دھرنے کے شرکاء کی جانب سے زبردست نعرے بازی بھی کی گئی اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر اپنے مطالبات کو واضح کیا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے اسیرانِ ہنزہ کے رہائی کیلئے علی آباد کالج چوک میں دھرنا جاری ہے اور متاثرین کا مطالبہ اسیران کی رہائی تک جاری رکھا جائے گا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ