ہنزہ نیوز اردو

اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائے اسکاوٹس گلگت نے ورلڈ اسکاوٹ ڈے کو شایان شان طریقے سے منایا اس دن کی مناسبت سے اسماعیلی اسکاوٹس نے گلگت شہر کے ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر ٹریفک کنٹرول کیا اور شہر یوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور وآگاہی مہم چلائی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر )اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائے اسکاوٹس گلگت نے ورلڈ اسکاوٹ ڈے کو شایان شان طریقے سے منایا اس دن کی مناسبت سے اسماعیلی اسکاوٹس نے گلگت شہر کے ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر ٹریفک کنٹرول کیا اور شہر یوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور وآگاہی مہم چلائی اور اس کے علاوہ DHQہسپتال ،شہید سیف الرحمن ،سٹی ہسپتال اور آغاخان میڈکل سنٹر میں مریضوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دی جس کو تمام حلقوں نے سراہا اور اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد تھے تقریب میں صدر اسماعیلی ریجنل کونسل نعیم اللہ خان ،صدر لوکل کونسل گلگت سید مظہر علی شاہ ،AIGریٹارڈ سلطان اعظم ،میجر ولینٹیئرز کور نصیر الدین اور کثیر تعداد میں بوائز اسکاوٹس نے شرکت کی تقریب میں ورلڈ اسکاوٹ ڈے کا کیک کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد نے ورلڈ اسکاوٹ ڈے کی مبارکباد دیا۔اس دن کی مناسبت سے تمام اسکاوٹس کے سروسسز کو سراہتے ہوے کہا کہ سماجی خدمات شعور و آگاہی دینے میں اسکاوٹس کا کردار بہت اہم ہے ۔ہمیں اسکاوٹنگ کو گلگت بلتستان میں مزیذ فروغ دنے کی ضررت ہے تاکہ اسکاوٹس کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے اور تقریب میں مدعو کرنے پر اسماعیلی بوا ئز اسکاوٹس کا شکریہ ادا کیا ۔تقرب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت نعیم اللہ خان نے کہا کہ اسکاوٹنگ کے زریعے امن کا پیغام دینے میں اپنا کردار ادا کریں نیز معاشرے میں بچوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔تقریب میں ڈسٹرکٹ اسکاوٹ کمشنر عمران حسین میر نے کہا کہ ہر دم تیار کے نصب العین کو مشعل راہ بناتے ہوئے بے لوث انسانی خدمت کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں اسکاوٹنگ کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔تقریب میں مہمانوں کو اسکاوٹس اور ریجنل کونسل کے جانب سے اعزازی شیلڈ دئیے گئے ۔تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اسکاوٹ سیکریٹری کامران خان نے تقریب میں شرکت کرنے پر مہمانون ،IGPگلگت بلتستان ،محکمہ صحت ،محکمہ جنگلات اوراسکاوٹس کے حواصلہ افزائی کرنے والے میڈیا ٹیموں، کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ