ہنزہ نیوز اردو

اسماعیلی فرقے کی روحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کی پہلی مرتبہ ہنزہ آمد کا سالگیرہ آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین)اسماعیلی فرقے کی روحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کی پہلی مرتبہ ہنزہ آمد کا سالگیرہ آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ا س موقع پر ہنزہ بھر کے عبادت گاہوں پر اسماعیلی کونسل ہنزہ کی جانب سے اعلان کے مطابق الصبح ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگے جائینگے جبکہ دن بھر ہنزہ کے مرکزی عبادت گاہوں میں خصوصی اجتماعات منعقد ہونگے جس میں علماء مذہبی عہدداران ہز ہانس پرنس کریم آغاخان کی پچھلے 60سالوں سے زائد کے عرصے میں کی جانے والی عالم انسانیت کے لئے تعلیم، صحت ، کلچرمختلف ملکوں میں کی جانے والی تعمیر وترقی پر روشنی ڈال دئینگے۔ چونکہ ہزہانس پرنس کریم آغاخان اپنی پہلی دفعہ کا دورہ سن 24اکتوبر1960ء میں ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جماعت کو دیدار سے نوازہ تھا۔اس لئے ہنزہ بھر کے اسماعیلوں ہزہانس پرنس کریم آغاخان کی پہلی دفعہ ہنزہ آمد کا سالگیرہ مذہبی عقیدت احترام کے ساتھ منائی گی ۔ جبکہ اس دن خصوصی اجتماعات کے علاوہ شام پہاڑوں ،عبادت گاہوں کے ساتھ سرکاری و پرنس کریم آغاخان کے فلاحی اداروں میں برقی قیمقوں سے سجایا جائے گا جبکہ ضلع بھر کے عبادت گاہوں میں نذر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ