ہنزہ نیوز اردو

اسماعیلی طریقہ اینڈ ریلجیس ایجوکشن بورڈٖ برائے ہنزہ کے زیر اہتمام پرنس کریم آغاخان کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی اقرا قرآت مقابلے کے اختتامی تقریب میں مشیر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان فاروق میر ، صدر اسماعیلی کونسل ، شریف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) قرآن پاک زندگی کے تمام ترشعبوں کا احاطہ کرتا ہے اور ہر قسم کی ہدایت اس موجود بحیثت مسلمان ہمیں اس پر عمل کرنی کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار فاروق میر مشیر برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بحیثت مہمان خصوصی گلمت ہنزہ میں اسماعیلی طریقہ اینڈ ریلجیس ایجوکشن بورڈٖ برائے ہنزہ کے زیر اہتمام ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی اقرا قرات مقابلے کے اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسماعیلی کونسلات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان میں اس بابرکت ماہ میں کی قرات کے مقابلوں کا انعقاد کرایاقرآن پاک کی تلاوت روح کی غذا ہے قرآن کی ایک سرا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوتا اور ایک سرا قاری قرآن کے ہاتھ میں ہو تا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے گزشتہ سال نہ صرف ملکی سطح کے بلکہ بین الاقومی سطح سے قرآء اور علماء کو مد کیا تھا جہاں پر ہر فق سے تعلق رکھنے والے علما، عمائدین سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے، انشااللہ امسال بھی گلگت بلتستان میں امن بھائی چارہ گی اور اخوت کو پروان چڑھانے کے لئے عیدمیلاد کے حوالے سے میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہمیں خوشی اورط فخر کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے حکومت کو یہ بھی اعزاز حاصل ہوا ہمارے دور اقتدار میں ہزہائنس پرنس کریم آغاخان نے اپنی مریدوں کو ڈائمنڈ جوبلی دیداری سے نوازنے کے لئے گلگت بلتستان کا دورہ فرمایا اس موقع پر گلگت بلتستان حکومت کے سربراہان سے بھی ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی کامیابی ہے کہ علاقے میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے حکومتی سطح پر کام کر چکے ہے ۔اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ کے صدر شریف خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی دنیا میں انسانیت کی خدمت اور دنیا بھر میں پرنس کریم آغاخان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ تقریب میں سیکرٹری محکمہ برقیات ظفر وقار تاج، ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن(ر)سید علی اصغر کے علاوہ ہنزہ کے مختلف علاقوں سے سیاسی سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شریک تھے۔اس موقع پر چیر مین طریقہ اینڈ ریلجیس ایجوکشن بورڈ برائے ہنزہ شیر باز خان نے کہا کہ اقرا کے عنوان سے اس قرات کے انعقاد قرآان پاک کی تلاوت کو سہراہنا تھا جو انسانی اور روح دونوں کو متاثر کرتی ہے اور اس کے علاوہ امت کے درمیان قرآنا کی تشریح و تفسیر مین پائے جانے والے تنوع کو اجاگر کرنا اور تکثیریت کے بارے میں قرؤنی تعلیمات کے عال،می تناظر کو فروغ میں (IIS) کی کوشششوں کو اجاگر کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سے ذریعہ اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے ارکین کو ایک ایسا پلیٹ فارم بھی مہیا کیا گیا تھاجس کے ذریعہ وہ اپنی مہارتوں کو پیش کر سکیں اور اپنے ٹیلنٹ کو ترقی دے سکیں۔ چیر مین اطراب ہنزہ نے قرآت مقابلے کے حوالے سے کہا کہ عمر کے لحاظ سے مقابلے کے شرکاء کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیاتھا ، علاقائی فائنل مقامی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں کا نقطہ عروج تھا۔ ہرزمرے میں فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والے قوقمی سطح پر منعقد ہونے والے فائنل مقابلوں میں حصہ لینگے۔ انہوں نے کہا کہ11جولائی2017ء کو ہزہائنس دی آغاخان ، اسماعیلی کمیونٹی کے روہانی پیشوا کی 60سالہ امامت کی ڈائمنڈ جوبلی منائی گئی ۔ آغاخان اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغاخان کے بعد1957میں شیعہ اسماعیلی مسلمان کے امام بنے مقرار ہوئے تھے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ